141

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد:آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 50 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،1 کرونا وائرس کا مریض فوت ہوا،63 مریض صحت یا ب ہوئے اور 947 افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 18 کا تعلق میرپور،15 کا کوٹلی،7 کا پونچھ،5کا بھمبر،2 کا پلندری،2کا نیلم اور 1 کا مظفرآباد سے ہے جبکہ پونچھ میں ایک شخص کرونا کی وجہ موت ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک 75136 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 5690 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے4210 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1342 مریض زیر علاج ہیں اور 132 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 37 کا تعلق مظفرآباد،3 کا نیلم،28 کاپونچھ،16کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،21 کاتعلق میرپور،9کابھمبر،اور11کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے4210 افرادمیں سے مظفرآباد سے1782 ،جہلم ویلی87،نیلم 79،پونچھ سے567،باغ سے238،حویلی26، سدھنوتی74،میرپور 634 ، بھمبر سے291 کوٹلی سے 434 مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے 1342 مریضوں میں سے 1278مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 70 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 26،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 8،ڈی ایچ کیو باغ میں 5،ڈی ایچ کیو پلندری میں 3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 20 ،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 1، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 6 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق68496 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback