101

ایم کیو ایم کے صدر صاحبزادہ فیصل کی امیر الحق وفاقی آئی ٹی منسٹر و ممبر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ سے ملاقات

اسلام آباد:ایم کیو ایم کے صدر صاحبزادہ فیصل کی امیر الحق وفاقی آئی ٹی منسٹر و ممبر رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ سے ملاقات۔آزاد کشمیر کے آمدہ الیکشن پر تفصیلی تبادلہ خیال وکشمیر کی موجوہ صورتحال پر بات چیت۔سیز فائر لائن کی موجودہ صورتحال اور مجموعی سیاسی ماحول پر تبادلہ خیال۔ایم کیو ایم آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں بھرپور حصہ لے گی۔آزادکشمیر میں گڈ گورننس کی صورتحال افسوسناک اور تکلیف دہ ہے،میرٹ کا واویلہ کرنے والی حکومت کے دوران میرٹ کی پامالی سارے ریکارڈ توڑ گئی۔کشمیری عوام اب ن لیگ کے کھوکھلے نعروں پر ہر گز اعتماد نہیں کرے گی ایم کیو ایم بہت جلد آزادکشمیر میں تیسری قوت کے طور پر ابھرے گی۔ایم کیو ایم آزادکشمیر کے صدر صاحبزادہ فیصل نے کہا کہ آئے روز بھارت ایل او سی کی خلاف کر رہا ہے اور عوام کو نشانہ بنا رہا ہے۔بھارت اس وقت ایشیاء کے امن کو تباہ کرکے جنگی حالات پیدا کررہا ہے۔پوری کشمیری قوم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور ہر قسم کے سنگین حالات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے میرٹ کی پامالی کے تمام ریکارڈ توڑ دیے ہیں اور گڈ گورننس کا کوئی پُر سان حال نہیں۔انشا اللہ ایم کیو ایم بہت جلد آزاد کشمیر میں تیسری قوت بن کر اُبھرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback