60

آزادکشمیر:نیلم میں 73واں یوم آزادی ملی جوش وجذبہ سے منایاگیا

نیلم:ریاست بھرکی طرح نیلم میں بھی پاکستان کا 73واں یوم آزادی ملی جوش وجذبہ وتجدید عہد کیساتھ منایاگیا۔ضلع نیلم میں مرکزی تقریب آٹھ مقام ڈسٹرکٹ کمپلیکس میں منعقد ہوئی۔پرچم کشائی ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد،ایس پی ساجد عمران نے کی۔افواج پاکستان وپولیس کے چاک وچوبند دستوں نے سلامی پیش کی۔تقریب کی ابتدائی میں محکمہ شہری دفاع کی جانب سے بجائے جانیوالے سائرن پر 1منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔تقریب کے اختتام پر ملک وملت کی سلامتی کیلئے دعامانگی گئی۔گزشتہ روز ڈپٹی کمشنر راجہ محمود شاہد نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاکستان ہمارے لیے آزادی کی بڑی نعمت ہے۔ہمارے اسلاف نے جانوں کی قربانیاں دیکر اسلامی ریاست پاکستان کو حاصل کیاہے۔ پاکستان کو مستحکم رکھنے کیلئے مزید قربانیاں درکار ہیں۔ہمیں

آزادی کی نعمت کااللہ کے ہاں شکر گزار رہناچائیے جوقوم نعمت کاشکر ادانہیں کرتی اللہ رب العزت ان سے وہ نعمت چھین لیتے ہیں۔تقریب سے سابق چیئرمین ڈویلپمنٹ بورڈ خواجہ شفیق احمد، ڈی ای او نسواں سرور اعوان، صدر ڈسٹرکٹ بار امجد لون ایڈووکیٹ نے خطاب کیا۔تقریب میں ایس پی نیلم ساجد عمران، کرنل فیاض،اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ راجہ محمد اشرف،اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر راجہ منیر احمد، اسسٹنٹ کمشنر اٹھ مقام سید عمران عباس نقوی،مال آفیسر خواجہ سلطان،ایس ڈی او برقیات سکندر مغل کے علاوہ شہری دفاع سے بم ڈسپوزل کمانڈر نسیم احمد،صموداعوان ایڈووکیٹ،عنایت علی قاسمی ایڈووکیٹ،آفیسر اطلاعات محمد حنیف،صدر بازار عبدالرشید اعوان، ڈپٹی ڈی ای او خواجہ سعید شاد، ڈی ایس پی سردار ظہیر،ایس ایچ او صدیق احمد،ڈایزاسٹرمینجمنٹ اتھارٹی کے انچارج اختر ایوب سمیت دیگر محکمہ جات کے آفیسران / اہلکاران موجود تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback