55

طاہر محمود مئیر آف لوٹن کے عہدے سے مستعفی ہو گئے

اطلاعات کے مطابق کوٹلی آزادکشمیر سے تعلق رکھنے والے ملک طاہرمحمود نے برطانوی شہر لوٹن کے میئر کے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے وہ اپنی کارکردگی اور خدمات کی بنیاد پر دوسری مرتبہ لوٹن برطانیہ کے میئر منتخب ہوئے تھے معلوم ہوا ہے کہ انہوں نے کورونا وائرس کے حوالے سے نافذ حکومتی قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی کی جس پر ندامت کا اظہار بھی کیا اور استعفیٰ بھی دے دیا۔ نئے میئر آف لوٹن کا انتخاب ستمبر میں ہو گا۔۔ یہ امر قابل ذکر ہے کہ لوٹن میں مختلف حلقوں کی طرف سے طاہرمحمود ملک کی خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے ۔۔ یاد رہے کہ جس غلطی کے ارتکاب پر طاہر ملک نے ازخود استعفیٰ دیا ہے اسی غلطی کا ارتکاب دو دیگر کونسلرز کے علاوہ برطانوی وزیراعظم کے مشیر و متعدد اراکین پارلیمنٹ نے بھی کیا ہے مگر انہوں نے معافی مانگ لی ۔۔ طاہر ملک نے کہا کہ وہ اس لیے مستعفی ہو رہے ہیں کہ لوگوں کو قانون کی اہمیت اور کورونا وباء کی سنگینی کا ادراک ہو سکے ۔۔ ان کے اس ذمہ دارانہ رویے کو بہت سراہا جا رہا ہے ۔۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback