66

بھمبر:جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرعقیدت مندوں کے جلوس,خاکے بنانے پر فرانس کےخلاف سخت احتجاج کیا گیا

بھمبر:جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرعقیدت مندوں کے جلوس,خاکے بنانے پر فرانس کےخلاف سخت احتجاج کیا گیا

بھمبر:جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم پرعقیدت مندوں کے جلوس,خاکے بنانے پر فرانس کےخلاف سخت احتجاج کیا گیاڈپٹی کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب خان,ایس پی محمد امین کے احکامات پرٹریفک پلان ,سیکورٹی کے بھرپور انتظامات کئے گئے.ایل او سی برنالہ ,ایل او سی سماہنی سیکٹر میں بھی جشن عیدمیلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مرکزی جلوس,مجالس کا انعقاد ہوا,تمام محکمہ جات کے نمائندگان نے جلوس میں شرکت کی,عقیدت محبت کے ساتھ اپنی ڈیوٹی بھی سرانجام دی.

آقائے دو جہاں حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت با سعادت ریاست بھر کی طرح ضلع میں بھی شہر گاؤں گاؤں ریلیاں مساجد ، گلیاں اور بازار سجائے گئے سیکورٹی کے سخت انتظامات، بھمبر کی فضائیں درود و سلام کی صداؤں سے گونجتی رہی ۔ صبح نماز فجر کے بعد نوافل کا خصوصی اہتمام کیا گیا مرکزی جلوس کا آغاز مولانا آمین الدین، قاری دلدار غوث اور قاری اویس قادری کی زیر قیادت صبح 9 بجے میلاد چوک سے ہوا,شرکاء کو تمام مکاتب,مسالک کی طرف سے خوش آمدید,لنگرنیاز تقسیم,گھروں میں خصوصی دعائیں,قبرستانوں میں اپنے پیاروں کے لئے دعائیں کی گئیں. علماء کرام نے خطاب کرتے ہوئے حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی شان میں گستاخی کرنے (خاکے بنانے) پر فرانسیسی ، حکومت اور صدر کو آڑے ہاتھوں لیا علماء کرام نے فرانس سے سفارتی تعلقات ختم کرنے کا مطالبہ کیا

اور کہاکہ حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی گستاخی پر عوام علاقہ اور شہریوں میں بھی شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے فرانسیسی حکومت اور گستاخ رسول کے خلاف شدید نعرے بازی بازی کی گئی , احتجاج ریکارڈ کروایا گیا علماء کرام نے کہا کہ گستاخ رسول کو سرے عام پھانسی فی جائے مرکزی جلوس مسلم بازار، میرپور چوک، سماہنی چوک اور لاری اڈہ سے ہوتا ہوا مرکزی جامع مسجد اختتام پذیر ہوا جلوس کے اختتام پر خصوصی دعائیں کی گئی دعا میں امت مسلمہ، پاکستان کی سلامتی اور کشمیر کی آزادی کیلئے دعائیں کی گئی ,بھمبر میں ایس ڈی ایم فیصل مغل,برنالہ میں ایس ڈی ایم محمد اقبال نے نگرانی کی,جبکہ بھمبرجلوس میں ایڈمنسٹریٹر بلدیہ چوہدری تصدق حسنین,ایکسٹرا اسسٹنٹ کمشنرمحمد قدیرمغل,ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار،ڈی ایس پی نثاریوسف صدر انجمن تاجران ماسٹر ریٹائرڈ اکرم پپو،پولیس افسران,،ایس ایچ او تھانہ سٹی بھمبرچوہدری مہدی ، علماء کرام ، سول ڈیفنس کے رضاکاروں، ریسکیو 1122، محکمہ صحت، انجمن تاجران، صحافیوں، وکلاء سمیت عوام علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback