33

بھمبر۔محر الحرام میں روٹ ,کنڑول روم ,تمام محکمہ جات کے رابطوں کوموثربنایاجائے.کمشنرمیرپورڈویژن

بھمبر:کمشنرمیرپورڈویژن چوہدری محمدرقیب کی زیرصدارت بھمبر میں اجلاس ہوا جس میں محرم الحرام امن و امان اورترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے اقدامات کاجائزہ لیاگیا,کمشنرمیرپورڈویژن نے محرم الحرام میں بہترین سیکورٹی,انتظامی معاملات اور اسکےعلاوہ ضلع بھرمیں جاری ترقیاتی منصوبہ جات کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی.

ڈپٹی کمشنرراجہ قیصر اورنگزیب خان نے ضلع بھر کی انتظامی,سیکورٹی صورتحال,محل وقوع ,جغرافیائی صورتحال,ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے بریف کیا,ایس پی عابد میرنے سیکورٹی امور پر تفصیلی بریفنگ دی .
تفصیلات کے مطابق محرم الحرام اور ترقیاتی منصوبوں کے حوالے سے ہونے والے اجلاس میں کمشنرمیرپور چوہدری محمدرقیب نے ہدایت کی محرم الحرام کے دنوں میں بہترین سیکورٹی فراہم کی جائے.روٹ ,کنڑول روم ,تمام محکمہ جات کے رابطوں کوموثربنایاجائے.کورونا ایس او پی پر عمل درآمد کریں.ڈی سی,ایس پی,اےسی اپنے پاس شکایات,کیسز کو یکسوع کریں,شکایات پورٹل کو روزانہ کی بنیاد پریکسوع کریں سوشل میڈیاصارفین کی نگرانی کی جائے.داخلی رستوں پرجامع تلاشی کا نظام ,پٹرولنگ کی جائے
ترقیاتی کاموں کے حوالے سے کمشنرچوہدری محمد رقیب نے ہدایات دیتے ہوئے کہاکہ شاہرات پراورلوڈنگ روکی جائے,تجاوزات کا خاتمہ, کنسٹرکشن میڑییئل نہ ہٹوانے پر روڈ انسپکٹرزکے خلاف کاروائی,سڑکوں کی حفاظت,شاہرات کے تمام سٹاف کو متحرک ,محکمہ شاہرات کے عملے کی الگ پہچان کے حوالے سےیونیفارم متعارف کروانے,ایل او سی کے پاس جاری کام کوجلد مکمل کیاجائے,محکمہ عمارات جاری منصوبوں کی عمارتیں مکمل کرے,جیل عمارت میں بجلی سڑک کاکام جلد مکمل کریں,سکولز,سپورٹس سمیت دیگرشعبوں میں جاری منصوبے مکمل کریں.محکمہ برقیات سماہنی چوکی,بھمبر میں لوڈشیڈنگ پر قابو پائے,فنی خرابی کے شکارٹرانسفارمرز کو جلد مرمت کرنے لئے ورکشاپ کے عملے کو متحرک کریں.وولٹیج کا مسئلہ حل کریں سماہنی میں محکمہ برقیات ورکشاپ کا نظام بہترکریں.پبلک ہیلتھ ضلع بھر میں جاری سیوریج,واٹرسپلائی کے منصوبے مکمل کرے.لوکل گورنمنٹ کوئی میگا پروحیکٹ شروع کرے جس سے کمیونٹی کو فائدہ ہو.اے ڈی ایل جی نے بتایاکہ حلقہ ایل اے 5,6,7 میں 665 پروجیکٹس مکمل ہوچکے ہیں.ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ غلام احمد ربانی نے بتایاکہ سینئروزیرچوہدری طارق فاروق کی خصوصی کاوش سےجنڈی چونترہ پارک بنا رہے ہیں,اسکے علاوہ سوناپارک,چئیرلفٹ لگارہے ہیں.حالیہ دور میں ضلع کونسل کی آمدنی ساڑھے چار کروڑ ہے,مستحق خاندان کی بیٹی کی شادی کے لئے کمیٹی بنائی جو 50 ہزار روپے فی کس میرٹ پر دیتی ہے.ریت بجری کا ٹھیکہ 4 لاکھ سے 80 لاکھ تک ہے,ہم نے ضلع کونسل کی حالت بہتر کی ہے.کمشنرچوہدری طیب نے کہاکہ سوناپارک کے لئے 10 کنال اراضی کے معاملہ کو محکمہ جنگلات کے ساتھ طے کریں گے,کمشنرمیرپور نے کہاکہ بلدیہ پارک کی حالت بہترکرے,ذبح خانہ کے حوالہ سے مناسب جگہ کا انتخاب کیاجائے..چیف آفسیر بلدیہ حافظ عقیل احمدنے بتایاکہ بلدیہ محنت کررہاہے لیکن مسائل ہیں ٹیکسز ادائیگی و دیگرمعاملات کے لئے بلدیہ مجسٹریٹ کی اشد ضرورت ہے.بلدیہ کے پاس فنڈز نہیں,سٹاف اور فنڈز کی ضرورت ہے,ایڈمنسٹریٹر بلدیہ برنالہ بلال عزیز نور نے تحصیل سطح پر مختلف مسائل سے آگاہ کیا,انہوں نے کہاکہ ٹیکسزجمع کررہے ہیں.بنکس,پٹرول پمپس سمیت ہر قابل ادا ٹیکسز کی ادائیگی کو یقینی بنایاہے.
کمشنرمیرپور چوہدری رقیب نے کہاکہ محکمہ جنگلات زیادہ کام کرے,موسمیاتی تبدیلیوں کے باعث محکمہ جنگلات کے فرائض بڑھ گئے ہیں.
اجلاس میں ایس پی عابد میر,اے سی ہیڈکوارٹرسردارفیصل مغل, ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ غلام احمدربانی,ایکسئین برقیات راجہ عمر حیات,ایکسین یاسین طاہر,ایکسین طاہرمحمود,اے سی برنالہ اقبال حسین,,اے ڈی لوکل گورنمنٹ عامرزیب,چیف آفیسربلدیہ حافظ عقیل احمد,ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفسیرعدنان مختار,ایڈمنسٹریٹربرنالہ میونسپل کمیٹی بلال عزیزنور,تحصیلدارسیدکلیم عباس ,اویس چوہدری سمیت دیگر نے شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback