31

آزاد کشمیر ۔بھارت کے یوم جمہوریہ پر کشمیریوں کا یوم سیاہ

بھمبر:بھمبرآزاد کشمیر میں بھارت کے خلاف یوم سیاہ کے خلاف ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب کی قیادت میں پرانی کچہری ہاتھی گیٹ سے بھارت مخالف ریلی نکالی گئی,مظاہرین کا بازو پر کالی پٹیاں باندھ کر احتجاج

بھارت مخالف نعرے بازی ,بھارتی وزیراعظم دہشت گرد قرار ,مقبوضہ کشمیر کی آزادی تک جنگ جاری رکھنے کا اعلان,احتجاجی مظاہرے اور ریلی میں شرکاء نے بھارت کے مظالم کی شدیدمذمت کی.ریلی میں ایس پی عابدمیر,ضلعی افسران,سول سوسائٹی وکلا,میڈیا,تاجروں کی شرکت رہی,
ریلی کے شرکاء نےشہرکے مختلف علاقوں میں مارچ کیا,اور کہاکہ بھارت ہوش کے ناخن لے,مقبوضہ وادی کا فوجی محاصرہ ختم کیاجائے.

ریلی سے مختصر خطا ب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرراجہ قیصراورنگزیب خان نے کہاکہ مقبوضہ کشمیرکی آزادی تک جنگ جاری رہے گی,بھارت کایوم آزادی ہم یوم سیاہ کے طور پرمنائیں گے.کشمیریوں کو استصواب راِئے کا حق دیاجائےبھارت مقبوضہ وادی سے فوجی محاصرہ ختم کرے,بھارت بھارت انسانی حقوق کی پامالی کررہاہے بھارتی افواج ظلم کررہی ہیں ہم اقوام عالم سے بھارتی مظالم.رکوانے کا مطالبہ کرتے ہیں .
ریلی میں ایڈمنسٹریٹرضلع کونسل راجہ غلام احمد ربانی, ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین ,اے ڈی ایل جی عامر زیب,ایکسئین یاسین طاہر,ڈی ای او راجہ جاوید اقبال,ڈپٹی ڈی ای او طفیل خاکی,اے ڈی لائیوسٹاک ڈاکٹر خالدقیوم بٹ,اے ڈی وقاص نصر,ضلعی سیکرٹری جنرل ن لیگ جمیل سلطان ,چوہدری نصر اقبال تحصیل زکوۃ چئیرمین,ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عدنان مختار,انجںنیرخالدپرویزبٹ جماعت اسلامی فرید حسین: راجہ اظہر اقبال اے ڈی طاہر اقبال ایس ایچ او چوہدری مہندی ,چیف آفسیر بلدیہ حافظ عقیل,چیف آفسیر ضلع کونسل ملک رزاق,اے ڈی ریسکیو راجہ جاوید اقبال,باؤ راجہ خالد حسین,تحصیلدارسردار مشتاق,نائب تحصیلدارراجازاہدحسین,سپرننڈنٹ ملک شمعون,سی ڈی او سردارتعظیم سمیت ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی,ریلی کے اختتام پر مسلم بازار میں کشمیریوں کی فتح,شہداء استحکام پاکستان کے حوالے سے خصوصی دعا کی گئ,پولیس ٹریفک پولیس سمیت دیگر اداروں نے بھرپور فرائض سرانجام دیئے.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback