60

را اور این ڈی ایس کا پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب

را اور این ڈی ایس کی جانب سے پاکستان کے خلاف گٹھ جوڑ بے نقاب ہوگیا ہے۔

بول نیوز”میڈیا واچ” را اور این ڈی ایس کی جانب سے پاکستان کے سیکیورٹی اداروں کو نشانہ بنانے کے لیے طالبان کالعدم تنظیموں سے رابطے کئے جارہے ہیں جبکہ کالعدم تحریک طالبان پاکستان اور دیگر باغی دھڑوں کو پاکستان کے خلاف متحد کرنے کی کوششیں بھی کی جارہی ہیں۔

را اور این ڈی ایس کی ٹی ٹی پی جماعت الاحرار اور حزب الاحرار کے نمائندوں سے بھی ملاقاتوں کا انکشاف ہوا ہے جس کے مطابق 16 اگست کودونوں ایجنسیوں کا کالعدم تنظمیوں کے ساتھ پکتیکا اور کنڑ میں اہم اجلاس ممنعقد کیا گیا تھا۔

اجلاس میں تحریک طالبان پاکستان، جماعت الاحرار اور حِزب الاحرار کے نمائندوں کی جانب سے شرکت کی گئی تھی جبکہ اجلاسں میں جماعت الاحرار کے اکرام اللہ ترابی نے بھی شرکت کی تھی۔

یاد رہے کہ اکرام اللہ ترابی کو کچھ عرصہ قبل عدالت نے ضمانت پر رہا کیا تھا۔

اکرام اللہ ترابی کو دسمبر 13 میں افغانستان سے ایساف نے گرفتار کر کے پاکستان کی حوالے کیا تھا۔

اجلاس میں پاک فوج، پولیس، رینجرز، ایف سی اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملوں کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

را اوراین ڈی ایس افغانستان میں دیرپا امن کی راہ میں بھی بڑی رکاوٹ ہے جبکہ پاکستان اور امریکہ کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھناونی سازش بھی تیار کی جارہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback