34

سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل سے پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید قلب حسن کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل سے پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید قلب حسن کی وفد کے ہمراہ ملاقات

سینئر جج آزادجموں وکشمیر سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل سے پاکستان سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن پاکستان کے صدر سید قلب حسن نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی ۔وفد میں نائب صدر محمد یوسف مغل ایڈووکیٹ ، سیکرٹری مالیات سپریم کورٹ بار پاکستان شیریں عمران ایڈووکیٹ ، سردار عبدالرزاق ایڈووکیٹ شامل تھے ۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ اس موقع پر سینئر جج سپریم کورٹ جسٹس غلام مصطفی مغل نے پاکستان سپریم کورٹ بار کے صدر اور وفد کے دیگر اراکین کو مختلف کتابیں و شیلڈ بھی دی. اس موقع پر صدر سپریم کورٹ بار آزاد جموں و کشمیر خواجہ منظور قادر ایڈووکیٹ، سینئر نائب صدر سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن آزادجموں وکشمیر عامر رسول بٹ ایڈووکیٹ ، نائب صدر عقاب ہاشمی ایڈووکیٹ ، سیکرٹری جنرل جاوید نجم الثاقب و جوائنٹ سیکرٹری راحت فاروق راجہ ایڈووکیٹ بھی موجود تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback