83

آزادکشمیر  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 49 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 49 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 49 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،476 افراد کے کرونا وائر س کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے اور 1شخص مظفرآبادمیں کرونا کی وجہ سے فوت ہو ا ہے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 30کا تعلق مظفرآباد،3کا تعلق جہلم ویلی،4 کا پونچھ،، 3 کا باغ،4کاتعلق میرپور،4کا تعلق بھمبر اور 1کاتعلق کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک 61973 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3938افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3045افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ805 مریض زیر علاج ہیں اور 88مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 27کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،20 کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 8کاتعلق میرپور،9کابھمبر،9کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3045افرادمیں سے مظفرآباد سے1142،جہلم ویلی63،نیلم 56،پونچھ سے441،باغ سے188،حویلی24، سدھنوتی69،میرپور524،بھمبرسے269جبکہ کوٹلی سے269مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے805 مریضوں میں سے769 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ36مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 24،ڈی ایچ کیو نیلم میں 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 4،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 5 اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق56940 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback