146

آزادکشمیر  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی

آزادکشمیر  گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی

مظفرآباد :آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 36 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ،200 کرونا وائرس کے مریض صحتیاب ہوئے،1 کرونا کا مریض فوت ہوا اور315افراد کے کرونا وائر س کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 24 کا تعلق مظفرآباد ،8 کا میرپور،2 کا ہٹیاں اور 2 کا نیلم سے ہے جبکہ حویلی میں 1 شخص کی کرونا وائرس سے موت ہوئی۔
آزادکشمیر میں اب تک 62887 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور4082افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3249افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ743مریض زیر علاج ہیں اور 90مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 28کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،20 کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 8کاتعلق میرپور،9کابھمبر،9کا کوٹلی اور 2 کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3249افرادمیں سے مظفرآباد سے1289،جہلم ویلی63،نیلم 58،پونچھ سے450،باغ سے203،حویلی25، سدھنوتی72،میرپور538،بھمبرسے273جبکہ کوٹلی سے269مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے743 مریضوں میں سے705مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ38مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 23،ڈی ایچ کیو نیلم میں1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں3،ڈی ایچ کیو باغ میں1،ڈی ایچ کیو میرپور میں9اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق57737 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback