79

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد:آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 51 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،2 کرونا کے مریض فوت ہوئے اور314افراد کے کرونا وائر س کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 25 کا تعلق مظفرآباد،2کا جہلم ویلی،4کا نیلم ویلی،5کا پونچھ، 1کا سدھنوتی،13 کا میرپور، اور1کا کوٹلی سے ہے جبکہ فوت ہونے والوں میں سے 1کا تعلق سدھنوتی اور 1کا کوٹلی سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک 63201 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور4133افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3249افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ792مریض زیر علاج ہیں اور 92مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 28کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،20 کاپونچھ،09کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی، 8کاتعلق میرپور،9کابھمبر،اور10 کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3249افرادمیں سے مظفرآباد سے1289،جہلم ویلی63،نیلم 58،پونچھ سے450،باغ سے203،حویلی25، سدھنوتی72،میرپور538،بھمبرسے273جبکہ کوٹلی سے278مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے792 مریضوں میں سے754مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ38مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 21،ڈی ایچ کیو نیلم میں 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 3،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 11اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق58081 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback