59

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 104 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 104 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد:آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 104 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،3 کرونا کے مریض فوت ہوئے اور729افراد کے کرونا وائر س کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے53 کا تعلق مظفرآباد،3کا جہلم ویلی،2کا نیلم ویلی،7کا پونچھ،20 کا میرپور،2کو بھمبر اور17کا کوٹلی سے ہے جبکہ فوت ہونے والوں میں سے 1کا تعلق پونچھ،1 کا باغ اور 1کامیرپور سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک 63930 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور4237افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3360افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ782مریض زیر علاج ہیں اور 95مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 28کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،21 کاپونچھ،10کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،9کاتعلق میرپور،9کابھمبر،اور10 کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3360افرادمیں سے مظفرآباد سے1359،جہلم ویلی70،نیلم 62،پونچھ سے454،باغ سے205،حویلی25، سدھنوتی73،میرپور550،بھمبرسے278جبکہ کوٹلی سے284مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے782 مریضوں میں سے747مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ35مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 18،ڈی ایچ کیو نیلم میں 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 3،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 11اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 1 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق58706 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback