97

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 93 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق،3مریضوں‌کی اموات

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 93 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد :آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 93 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،3 کرونا کے مریض فوت ہوئے،54 مریض صحتیاب ہوئے اور444افراد کے کرونا وائر س کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 39 کا تعلق کوٹلی،21 کا تعلق میرپور ،18 کا پونچھ،11 کا مظفرآباد،2 کا پلندری ،2 کا بھمبر سے ہے جبکہ مظفرآباد، کوٹلی اور میرپور میں ایک ایک شخص کی کرونا وائرس سے موت ہوئی۔آزادکشمیر میں اب تک 64374 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور4330افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3414افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ818 مریض زیر علاج ہیں اور 98مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 29کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،21 کاپونچھ،10کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،10کاتعلق میرپور،9کابھمبر،اور11کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3414افرادمیں سے مظفرآباد سے1392،جہلم ویلی70،نیلم 62،پونچھ سے465،باغ سے205،حویلی25، سدھنوتی73،میرپور550،بھمبرسے278جبکہ کوٹلی سے284مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے818 مریضوں میں سے779مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ39مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 22،ڈی ایچ کیو نیلم میں 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 5،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 10 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق59057 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback