108

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 116 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ،2 مریض جاں بحق

مظفرآباد :آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 116 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،2 کرونا وائرس کے مریض فوت ہوئے،52 مریض صحت یا ب ہوئے اور 818 افراد کے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے 53 کا تعلق مظفرآباد، 22 کا میرپور، 17 کا پونچھ،10 کا جہلم ویلی، 8 کا کوٹلی،3 کا باغ،2 کا بھمبر،1 کا نیلم سے ہے جبکہ باغ میں دو افراد کی کرونا وائرس سے موت ہوئی۔ آزادکشمیر میں اب تک 75954 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور 5806 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے4262 افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ 1410 مریض زیر علاج ہیں اور 134 مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 37 کا تعلق مظفرآباد،3 کا نیلم،28 کاپونچھ،18 کا باغ،2 کا حویلی، 5کاتعلق سدھنوتی،21 کاتعلق میرپور،9کابھمبر،اور11کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے4262 افرادمیں سے مظفرآباد سے1811 ،جہلم ویلی87،نیلم 79،پونچھ سے567،باغ سے240،حویلی26، سدھنوتی75،میرپور 654 ، بھمبر سے291 کوٹلی سے 432مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے 1410مریضوں میں سے 1334 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ 76 مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 26،ڈی ایچ کیو جہلم ویلی میں 1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 8،ڈی ایچ کیو باغ میں 6،ڈی ایچ کیو پلندری میں 3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 25 ،نیو سٹی ہسپتال میرپور میں 1، ڈی ایچ کیو کوٹلی میں 6 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق69198 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback