55

آزاد کشمیرچوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید15 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،20کرونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوئے،ایک کرونا کے مریض کی موت ہوئی اور235افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے14کا تعلق پونچھ اور ایک کا بھمبر سے ہے جبکہ پونچھ میں ایک شخص کرونا کی وجہ سے فوت ہوا۔ آزادکشمیر میں اب تک30624افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2199افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2022افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ116مریض زیر علاج ہیں اور 61مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،8کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2022 افرادمیں سے مظفرآباد سے629،جہلم ویلی37،نیلم 39،پونچھ سے159،باغ سے122،حویلی18، سدھنوتی62،میرپور453،بھمبرسے258جبکہ کوٹلی سے245مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے116 مریضوں میں سے102مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ14مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 4، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 6،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 1، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق27470افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback