29

آزادکشمیر : چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید13 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد:آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید13 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے،21کرونا وائرس کے مریض صحت یاب ہوئے،ااور190افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے7کا تعلق مظفرآباد اور 6کا پونچھ سے ہے ۔ آزادکشمیر میں اب تک30814افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2212افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2043افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ108مریض زیر علاج ہیں اور 61مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،8کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2043 افرادمیں سے مظفرآباد سے634،جہلم ویلی37،نیلم 39،پونچھ سے169،باغ سے122،حویلی18، سدھنوتی62،میرپور458،بھمبرسے259جبکہ کوٹلی سے245مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے108 مریضوں میں سے98مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ10مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں3، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 4،ڈی ایچ کیو باغ میں 1،ڈی ایچ کیو میرپور میں 1، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق27649افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔
٭٭٭٭٭

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback