50

آزادکشمیر مزید 2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر مزید 2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد:آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران صرف2افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی،1شخص کرونا وائر س کی وجہ سے فوت ہوا ،10کرونا کے مریض صحت ہوئے اور540افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے دونوں کیسز کا تعلق پونچھ سے ہے جبکہ پونچھ میں ہی ایک شخص کرونا وائر س کی وجہ سے فوت ہوا۔ آزادکشمیر میں اب تک45796افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2663افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے2332افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ259مریض زیر علاج ہیں اور 72مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،13کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 6کاتعلق میرپور ،07کابھمبر،6کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے2332افرادمیں سے مظفرآباد سے729،جہلم ویلی53،نیلم 43،پونچھ سے300،باغ سے141،حویلی21، سدھنوتی67،میرپور462،بھمبرسے265جبکہ کوٹلی سے251مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے259 مریضوں میں سے234مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ25مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں8، سی ایم ایچ راولاکوٹ میں11،ڈی ایچ کیو باغ میں3،ڈی ایچ کیو میرپور میں 3 میں مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق41756 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback