43

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

آزادکشمیر گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد :آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید 40 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی اور564 افراد کے کرونا وائر س کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ۔ نئے سامنے آنے والے کیسز میں سے29کا تعلق مظفرآباد ،4 کا پونچھ، 4 کا کوٹلی ، 3 کا باغ سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک 61,933 افرادکے کرونا وائرس کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور3,889افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے3045افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے جبکہ757 مریض زیر علاج ہیں اور 87مریضوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 26کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،20 کاپونچھ،09کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 8کاتعلق میرپور،9کابھمبر،9کا کوٹلی اور 1کا حویلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے3045افرادمیں سے مظفرآباد سے1142،جہلم ویلی63،نیلم 56،پونچھ سے441،باغ سے188،حویلی24، سدھنوتی69،میرپور524،بھمبرسے269جبکہ کوٹلی سے269مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے757 مریضوں میں سے727 مر یضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ30مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 15،ڈی ایچ کیو نیلم میں4،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں2،ڈی ایچ کیو باغ میں1،ڈی ایچ کیو میرپور میں6 اور ڈی ایچ کیو کوٹلی میں2 مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق56486 افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback