92

ماسک نہ پہننے پر جرمانہ وگرفتاری ،اسلام آباددفعہ 144نافذ

ماسک نہ پہننے پر جرمانہ وگرفتاری ،اسلام آباددفعہ 144نافذ

ملک بھر میں کرونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے خدشے کے پیش نظر دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے، اس حوالے سے نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے جس کے مطابق ماسک نہ پہننے والے افراد کو جرمانہ کیا جائے گا اور گرفتار بھی کیا جا سکتا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ دفعہ 144کا نفاذ2 ماہ کیلئے ہو گا، عوامی مقامات پر ماسک نہ پہننے پر جرمانہ اور پولیس کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان کا اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ملک میں کرونا وائرس کی دوسری شدید لہر شروع ہو چکی ہے، لہذا عوام سے استدعا ہے کہ گھر سے نکلتے وقت ماسک لازمی پہن کر نکلیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback