24

آزاد کشمیر۔مزید05 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق

مظفرآباد.آزادکشمیر میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مزید05 افراد میں کرونا وائرس کی تصدیق ہوئی ہے اور216افراد کے کرونا کے شبہ میں ٹیسٹ لیے گئے۔نئے سامنے آنے کیسز میں سے1کا تعلق مظفرآباد،1کابھمبر، 2کاپونچھ، اور1کا میرپور سے ہے۔ آزادکشمیر میں اب تک28686 افرادکے ٹیسٹ لیے گئے ہیں اور2134افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی پائی گئی ہے جن میں سے1883افراد صحت یاب ہو چکے ہیں اور انہیں ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔ جبکہ188مریض زیر علاج ہیں اور 58مریضوں کی موت ہوئی ہے.جن میں سے 22کا تعلق مظفرآباد،1کا نیلم،5کاپونچھ،08کا باغ، 4کاتعلق سدھنوتی، 5کاتعلق میرپور اور07کابھمبر اور6کا کوٹلی سے ہے۔محکمہ صحت عامہ کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق آزادکشمیر میں صحت یاب ہونے والے1883 افرادمیں سے مظفرآباد سے574،جہلم ویلی37،نیلم 33،پونچھ سے116،باغ سے117،حویلی18، سدھنوتی61،میرپور435،بھمبرسے255جبکہ کوٹلی سے237مریض صحت یاب ہوئے ہیں۔کرونا کے188 مریضوں میں سے172مریضوں کو حکومت آزادکشمیر کی پالیسی کے تحت مختلف اضلاع میں ہوم آئسولیشن میں رکھا گیا ہے جبکہ16مریض آزادکشمیر کے مختلف ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں جن میں سے آئسولیشن ہسپتال مظفرآباد میں 7، آئسولیشن سینٹر نیوپی ایم ہاوس مظفرآباد1،سی ایم ایچ راولاکوٹ میں 4،ڈی ایچ کیو باغ میں 2،ڈی ایچ کیو میرپور میں 1، ڈی ایچ کیو بھمبر میں 1مریض زیر علاج ہیں۔رپورٹ کے مطابق25599افراد میں کرونا وائرس کی موجودگی نہیں پائی گئی۔ ہیلتھ رپورٹ کے مطابق تمام اضلاع میں 58قرنطینہ سینٹرز قائم کیے گئے ہیں۔ تمام انٹری پوائنٹس پر محکمہ صحت کا عملہ موجود ہے جو ہمہ وقت مسافروں کی سکریننگ کررہا ہے۔ویرالوجی لیب عباس انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، ڈویڑنل ہیڈکوارٹر ہسپتال میرپوراور سی ایم ایچ راولاکوٹ میں پی سی آر ٹیسٹنگ ہو رہی ہے۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے تعاون سے آزادکشمیرمیں قائم تمام آئسولیشن سنٹرز میں انفکیشن، پری وینشن اینڈ کنٹرول (IPC)ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ تمام انٹری پوائنٹس پر ضلعی ریپڈریسپانس ٹیمیں اور صحت عملہ کرونا سے متاثرہ علاقوں سے آنے والے لوگوں کی مکمل سکریننگ کر رہا ہے۔آزادکشمیر کے اضلاع سدھنوتی، بھمبر، کوٹلی، میرپور، نیلم، باغ، اور مظفرآباد کی ریپڈ ریسپانس ٹیمیں کرونا وائرس کے تصدیق شدہ افراد سے رابطہ میں رہنے والے افراد سے رابطہ کر کے انہیں قرنطینہ سنٹرز اور ہوم قرنطینہ کر رہی ہیں۔ آزادکشمیر کے تمام انٹری پوائنٹس پر پولیس اور انتظامیہ کی ٹیمیں کام کررہی ہیں جبکہ قرانطینہ مراکز کی دیکھ بحال انتظامیہ کررہی ہے اور صحت کی ٹیمیں بھی ان کے ساتھ موجود ہیں۔
ترجمان ڈائریکٹر جنرل صحت عامہ آزاد کشمیر۔
ڈاکٹر سردار آفتاب حسین ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback