42

نیلم کے عوام وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں,ڈاکٹر شہزاد خان بنگش

نیلم کے عوام وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں,ڈاکٹر شہزاد خان بنگش

نیلم:چیف سیکرٹری آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹر شہزاد خان بنگش نے کہاہے کہ نیلم کے عوام وطن عزیز کے دفاع اور سلامتی کیلئے قربانیاں دے رہے ہیں۔ لائن آف کنٹرول پربھارتی جارحیت کاڈٹ کر مقابلہ کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ حکومت نیلم کی طرف خصوصی توجہ مرکوز کئے ہوئے ہے اور عوام کی فلاح و بہبود کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے

جائیں گے۔سردیوں کے موسم میں برفباری کے پیش نظر باالخصوص بالائی علاقے میں رسل ورسائل کے ذرائع کو بحال رکھنے کیلئے محکمہ شاہرات کوضروری وسائل فراہم کرینگے، سخت سردی اور برفباری کے دوران ادویات،خوراک و دیگر ضروری اشیاء کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ یہ بات چیف سیکرٹری آزادکشمیر ڈاکٹرشہزاد خان بنگش نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر آٹھ مقام میں محکمہ جات کی کارگزاری کے حوالے سے جائزہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback