65

سرکاری افسران حکومت کے نمائندے ہیں انھیں عوام کے لیے رول ماڈل کاکردارادا کرنا ہوگا,سردار فارو ق سکند ر خان

سرکاری افسران حکومت کے نمائندے ہیں انھیں عوام کے لیے رول ماڈل کاکردارادا کرنا ہوگا,سردار فارو ق سکند ر خان

کوٹلی : آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مال سردار فارو ق سکند ر خان نے ڈپٹی کمشنر آفس میں شہریوں کے مسائل سنے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سردار عمر اعظم خان، ایس پی راجہ محمد اکمل خان، اے ڈی سی راجہ فاروق اکرم، ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار محمد زاہد،ایکسئن بلڈنگ مرزا رضوان شبیر،ضلعی آفیسران،سٹاف وزیر مال، شہر کے زعماء کے علاوہ دیگر متعلقین بھی موجود تھے ڈپٹی کمشنر ڈاکٹرسردار عمر اعظم خان نے وزیر مال سردار فارو ق سکند ر خان کوضلع کوٹلی میں جاری کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال، ایکسئن بلڈنگ مرزا رضوان شبیر نے سکندر حیات سپورٹس اسٹیڈیم بارے جاری کام اور ایڈمنسٹریٹر بلدیہ سردار محمد زاہد نے شہر میں صفائی ستھرائی بارے بریفنگ دی۔ وزیر مال سردار فارو ق سکند ر خان نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے ایس او پیز پر عمل در آمد کو یقینی بنایا جائے وزیر مال سردار فارو ق سکند ر خان نے کہا کہ خطہ میں قائم مسلم لیگ ن کی حکومت نے عوامی مسائل حل کرنے کا عزم کر رکھا ہے ضلعی آفیسران عوامی مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے مزید اقدامات اٹھائیں عوام کی خدمت کرنا ہمارا فرض ہے وزیر مال سردار فارو ق سکند ر خان نے آفیسران کو ہدایت دیتے ہوئے کہ وہ حکومتی ترجیحات کے مطابق لوگوں کو ہرممکن ریلیف فراہم کریں سرکاری افسران حکومت کے نمائندے ہیں انھیں عوام کے لیے رول ماڈل کاکردارادا کرنا ہوگاتاکہ حکومتی اقدامات کے اثرات براہ راست عوام تک پہنچ سکیں آفیسران پرجوذمہ داریاں ہیں وہ انھیں قانون وقاعدے کے مطابق سرانجام دیں سرکاری دفاترسے لوگوں کی شکایات کاازالہ ہوناچاہیے انہوں نے کہا کہ کوٹلی شہر کے مسائل حل کرنے کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے شہریوں کو درپیش مسائل کا مکمل ادراک ہے عوام کی خواہش کے مطابق مسائل کا حل نکالیں گے کوٹلی شہر کے مسائل مستقل بنیادوں پر حل کریں گے شہر میں ٹریفک کے بے ہنگم رش کو کم کرنے کے لیے ٹریفک پلان تیار کیا جائے شہری انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں کوٹلی سے ناجائز تجاوزات کا خاتمہ اور غیر قانونی تعمیر کے عمل کو روکا جائے تمام محکمہ جات ایک دوسرے سے روابط رکھیں انہوں نے کہا کہ بلدیہ کوٹلی شہر کو پر کشش بنانے کے لیے تمام تر صلاحیتں بروئے کار لائے شہریوں نے آزاد جموں و کشمیر کے وزیر مال سردار فاروق سکندر خان کا مسائل سننے اور ان کے حل کروانے پر شکریہ ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback