35

مودی نے کشمیر میں کرفیو لگا کر پوری ریاست کو جیل بنادیا ہے۔احتشام الحق کاشر

اسلام گڑھ.انڈیا طاقت کے زور پرکشمیریوں کو غلام نہیں رکھ سکتانہتے مظلوم کشمیریوں پر انڈین ظلم وستم کسی بھی صورت برداشت نہیں انڈین حکومت کے 5آگست2019 کے اقدامات اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے منافی ہیں 370 و 35 A کا خاتمہ کرکے انڈین وزیراعظم نریند مودی نے انڈین آہین کو پاش پاش کر دیا ریاست جموں وکشمیر ایک وحدت ہے جس کی تقسیم کسی بھی صورت ناقابل قبول ہے ان خیالات کا اظہارتحریک آزادی کشمیری کے سرگرم رہنما احتشام الحق کاشر نے صحافیوں سے کشمیر کے معاملے پر بات کرتے ہوے کیا انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ سمیت عالم اسلام کی خاموشی لمحہ فکریہ ہے حق خوداردیت کشمیریوں کا پیدایشی حق ہے اقوام متحدہ خونی لکیر کا خاتمہ کراتے ہوے مظالم بند کراے۔انڈین حکومت مقبوضہ کشمیر میں آر ایس ایس کے دہشت گردوں کو کشمیر میں آباد کرکے مقبوضہ کشمیر کی ڈیمو گرافی تبدیل کررہا ہے ہندو آباد کاری غیر قانونی ہے جس کو ہم کسی بھی صورت قبول نہیں کرتے مودی مسلمانوں کا دشمن ہے جو جنوبی ایشیاء کے امن کیلیے خطرہ ہےمودی حکومت نے طاقت اور جبر سے کشمیر میں کرفیو لگا کر پوری ریاست کو جیل بنادیا ہے۔جوکے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی ہے اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کی تنظیمیں کشمیری ظلم پر کہاں ہیں۔؟

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback