125

یونین کونسل لمنیاں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بدستور جاری،ساجد احمد عباسی

یونین کونسل لمنیاں کے ساتھ سوتیلی ماں جیسا سلوک بدستور جاری

یونین لانگلہ سے پرائمری مدرس قاضی محمد الحسن کو تبدیل کر کے یونین کونسل لمنیاں کے H/SS لمنیاں میں تعینات کرنے کے احکامات صادر کر دیئے گئے جسکی وجہ سے یونین کونسل لمنیاں پرائمری مدرس خالی ہونے والی آسامی سے محروم ہوگی ہے لمنیاں کی خالی آسامی کو یونین لانگلہ میں شفٹ کردیا گیا ہے جو کہ نہ صرف غیر قانونی بلکہ لمنیاں کے عوام علاقہ اور یونین کونسل لمنیاں کے این ٹی ایس کے امیدواران کے ساتھ سرا سر ناانصافی ہے.ساجد احمد عباسی ڈپٹی سیکرٹری جنرل مسلم کانفرنس ضلع جہلم ویلی ہٹیاں بالا,طارق محمود شیخ، حامد لطیف چک، آصف مجید چک ، و عوام علاقہ یونین کونسل لمنیاں نے وزیر اعظم آذاد کشمیر، چیف سیکرٹری آذاد کشمیر، وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم، وزیر حلقہ ہٹیاں بالا ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ودیگر متعلقہ ذمہ داران سے پرزور مطالبہکیاکہ وہ اس ناانصافی کا ازالہ  کریں ورنہ عوام علاقہ یونین کونسل لمنیاں اپنا حق لینا بخوبی جانتی ہے عوام علاقہ عدالت کا دروازہ کھٹکٹھانے کا حق رکھتی ہے۔.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback