92

لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے,ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ

لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے,ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ

بھمبر:لائیوسٹاک کا شعبہ ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتاہے۔ محکمہ لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ مویشی پال حضرات کی بہتری وخوشحالی کے لئے اقدامات جاری رکھے گا۔ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے بھمبرمیں منعقدہ ایک روزہ ڈیری فارمرزتربیتی ورکشاپ کی اختتامی تقریب سے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ورکشاپ میں ضلع بھمبر کی تینوں تحصیلوں سے ترقی پسندڈیری فارمرزکی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تربیتی ورکشاپ کا عنوان “جدید خطوط پر ڈیری فارمنگ کے راہنما اصول”تھا۔ تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لائیوسٹاک اینڈ ڈیری ڈویلپمنٹ آزادکشمیر ڈاکٹر مطلوب حسین راجہ نے کہا کہ ازادکشمیر میں فارمرزکو سہولیات کی فراہمی کے حوالے سے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔پرائیویٹ سیکٹر میں جو کمپنیز بھی جانوروں کی خوراک کی فراہمی کے پراجیکٹس پر کام کر رہی ہیں وہ معیار پر خصوصی توجہ مرکوز رکھیں کیونکہ معیار پر کوئی سمجھوتا نہیں کیا جائے گا انہوں نے اس ورکشاپ کے انعقاد پر منتظمین کو خراج تحسین پیش کیا اور شرکا ورکشاپ کا شکریہ ادا کیا۔ ورکشاپ کےمیزبان ڈاکٹر خالدقیوم بٹ اسسٹنٹ ڈائریکٹر اینمل ہیلتھ بھمبراور ڈاکٹر محمد ایوب ڈسٹرکٹ لائیوسٹاک اینڈ پولٹری ڈویلپمنٹ آفیسر بھمبر تھے۔ تربیتی ورکشاپ سے ڈاکٹر محمد ظفر اللہ خان پی ایچ ڈی اینمل نیوٹریشن نیشنل کنسلٹنٹ سیو دی کاف پراجیکٹ گورنمنٹ آف پاکستان نے بھی خطاب کیا اور جانوروں کی خوراک اور دیگر مسائل پرفارمرز کومعلومات فراہم کیں۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض شاہداقبال ویٹرنری آفیسر نے سرانجام دئے۔ تقریب میں محکمہ لائیو سٹاک کے آفیسران ڈاکٹر توقیراحمد قریشی معاون ناظم مصنوعی نسل کشی ڈویژن میرپور، ڈاکٹرمحمد جہانگیر ADIOبھمبر، ڈاکٹر عقیل افضل وٹرنری آفیسرہیلتھ, ڈاکٹر مبشر عدیل وٹرنری آفیسر توسیع اور ٹی وی اینکر پرسن غلام مرتضی بھی موجود تھے جبکہ تنظیم غیر جریدہ ملازمین کی نمائندگی جنرل سیکرٹری محمد یعقوب جرال اور مرکزی صدارتی مشیر راجہ افتخار حسین نے کی۔ ضلع بھر سے فارمرزکی کثیر تعداد جن میں حاجی محمدریاض، چوہدری اسمٰعیل ابراہیم،چوہدری وقاص اشرف، راجہ اسد نثاراور ظفر حسین مہر نمایاں تھےنے ورکشاپ میں شرکت کی اورجانوروں کی دیکھ بھال،خوراک اور دیگر مسائل پر لیکچرز سنے اور سوالات و جوابات کا سیشن بھی ہوا۔بھمبر کے فارمرز نے تربیتی ورکشاپ کے انعقاد کو انتہائی مفید قرار دیتے ہوئے اس سلسلہ کو آئیندہ بھی جاری رکھنے کی ضرورت پر زور دیاہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback