35

سماہنی بھارتی گولہ باری،1شہید،2زخمی،پالتو جانور و املاک کو نقصان

سماہنی بھارتی گولہ باری،1شہید،2زخمی

پالتو جانور و املاک کو نقصان،گولہ باری وقفےوقفے سے جاری

سماہنی آزادکشمیر :لائن آف کنٹرول سماہنی سیکٹر میں بھارتی فوج کی شہری آبادی پر مارٹر بمباری زد میں آکر 16 سالہ ولید ولد محمد عزیز مارٹر گولے کا شیل لگنے سے شہید 60 سالہ بزرگ مخنت کش سمیت 2 افراد زخمی ہو گئے متعدد پالتو جانور ہلاک و زخمی اور املاک کو نقصان پہنچا سیز فائر لائن سماہنی کے سرحدی علاقوں سونا ویلی ۔چاہی ۔بڑھو اور دیگر شہری آبادی پر قابض بھارتی فوج نے اچانک مارٹر بمباری کی گاوں سونا ویلی روملی پیل کا رہائشی نوجوان ولید ولد محمد عزیز عمر 16 سال جو 12 ویں کلاس کا طالب علم تھا گھر میں گولہ پلاسٹ ہونے اور شدید زخمی ہونے سے شہید ہوگیا ولید ولد محمد عزیز کو مقامی این جی اوز کی ایمبولینس میں ریکسیو کرتے ہوئے سماہنی رورل ہیلتھ سنٹر لایا گیا جہاں پر ولید کی آخری سانسیں چل رہی تھی سونا ویلی میں 60 سالہ مسعود ولد افضل خان جو ٹاون ایریا سماہنی کا رہائشی ہے سونا ویلی میں مارٹر بم کی زد میں آکر زخمی ہوگیا جس کو این جی اوز کی ایبمولیمس میں ریکسیو کرتے ہوئے سماہنی لایا گیا جہاں پر ابتدائی طبی امداد کے بعد سرکاری ایمبولنس میں بھمبر ڈسٹرکٹ اسپتال ریفر کر دیا گیا 60 سالہ مسعود کا ایک پاوں شیل لگنے سے بری طرح متاثر ہوا کنڑول لائن سے متصل گاوں بڑھو میں یاسین ولد محمد صدیق قوم مغل بھی زخمی ہوا جبکہ دیگر 3 مزید افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع بھی موصول ہوئی ہو رہی ہے جو کنفرم ہونا باقی ہیں بھارتی فوج کی سیز فائر کی خلاف ورزی پر پاک فوج نے بھرپور اور دندان شکن جواب دیا جس سے قابض بھارتی فوج کے مورچوں کو بھاری نقصان پہنچا گولہ باری کے دوران انتظامیہ سماہنی محکمہ صحت سول سوسائٹی الرٹ رہے گولہ باری کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback