49

بھارت نے جنوبی ایشیاء کے مستقبل اور امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،سردار عتیق احمد خان

بھارت نے جنوبی ایشیاء کے مستقبل اور امن کو داؤ پر لگا دیا ہے،سردار عتیق احمد خان


باغ،مظفرآباد: آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد سابق وزیراعظم سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ کشمیری عوام کو حق خودارادیت دیئے بغیر جنوبی ایشیاء میں امن کا قیام ممکن نہیں، عالمی طاقتوں نے اس حقیقت کا اعتراف نہ کیا تو خطہ تباہی کا شکار ہو سکتا ہے، وہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی متحرک رہنماء ماریہ فاروق ایڈووکیٹ، راجہ مشتاق احمد کی مسلم کانفرنس میں شمولیت اور سابق امیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ کی طرف سے دیئے گئے عشائیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کیا، سردار عتیق احمد خان نے کہا کہ کشمیری عوام آزادی کے لئے بے پناہ قربانیاں دیتے چلے آئے ہیں اور اب مسئلہ کشمیر ایک زندہ حقیقت ہے ہندوستان اس حقیقت کا انکار کر کے جنوبی ایشیاء کے مستقبل اور امن کو داؤ پر لگا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ مسلم کانفرنس کشمیرکی آزادی اور تشخص کی

ضامن ہے مسلم کانفرنس نے کشمیری عوام کی آزادی عزت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا، سیاسی کارکنوں کو مسلم کانفرنس میں عزت دی جاتی ہے، انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام کنٹرول لائن پر تاریخ ساز قربانیاں دے رہے ہیں ہندوستان تحریک آزادی کو دبانے میں ناکامی کے بعد اب کنٹرول لائن کے عوام پر اپنا غصہ اتار رہا ہے، مودی کے مکروہ عزائم کا میاب نہیں ہونے دیں گے، آزاد کشمیر بہادروں اور مجاہدوں، غازیوں کی سرزمین ہے اس کا چپہ چپہ خون شہیداں سے سرخ ہے، یہاں کے عوام دشمن کی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، ہم مسلم کانفرنس میں ماریہ فاروق ایڈووکیٹ اور راجہ مشتاق کو اپنے خاندان سمیت ریاستی جماعت میں شمولیت پر خوش آمدید کہتے ہیں انھیں جماعت میں جائز مقام دیا جائے گا۔ماریہ فاروق اور راجہ مشتاق نے مسلم کانفرنس میں شمولیت کے موقع اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ مسلم کانفرنس ریاستی جماعت ہے اور یہ ہمارا گھر ہے ہم انشاء قائد مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی قیادت میں پارٹی کو آنے والے انتخابات میں کامیابی دلوانے میں ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔دریں اثنا سابق امیدوار اسمبلی حلقہ شرقی باغ سردار منظور چغتائی ایڈووکیٹ نے قائد مسلم کانفرنس کے اعزاز میں پر تکلف عشائیہ دیا، عشائیہ میں مرکزی ڈپٹی چیف آرگنائز سردار افتخار رشید چغتائی ضلع باغ کے صدر سردار عبدالرشید ایڈووکیٹ، جاوید خلیل عباسی، سید آزاد گردیزی، شجاعت منگول ایڈووکیٹ، طاہر عباس، راجہ تبارک علی، شوکت شریف چغائی، صغیر بیگ، سید خالد گردیزی، راجہ نثار ظفر، عباس ایڈووکیٹ، ظفر اعوان، ممتاز چغتائی، کیپٹن ریٹائر اظہر محمود، شاہ رخ ارباب عباسی ودیگر نے شرکت کی اس سے قبل سردار عتیق احمد خان عشائیہ میں پہنچے تو ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔دریں اثناء سردار عتیق احمد خان نے باغ کے دورہ کے دوران سائیں جاوید کی عیادت کی اور چوہدری رشید کی ہمشیرہ اورچوہدری ارشاد کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت کیا اور فاتحہ خوانی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback