64

کارکنوں کو زکوٰۃ خوری سے نکال کر آبرومندانہ طور پر عوام کے سامنے سرخرو کیا،وزیر ٹرانسپورٹ آزادکشمیر

کارکنوں کو زکوٰۃ خوری سے نکال کر آبرومندانہ طور پر عوام کے سامنے سرخرو کیا،وزیر ٹرانسپورٹ آزادکشمیر


مظفرآباد:مسلم لیگ نون کارکردگی کی بنیاد پر عوامی کٹہرے میں پیش ہونے کے لئے تیار ہے، حکومتی کارکردگی روز اول کی طرح عیاں ہے، کارکنوں کو زکوۃ خوری سے نکال کر آبرومندانہ طور پر عوام کے سامنے سرخرو کیا، کارکنوں کی عزت نفس کی بحالی اور مسئلہ کشمیر پر وزیراعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کا دو ٹوک موقف تاریخی اقدام ہے جس کے اپنے پرائے معترف ہیں۔ وفاقی حکومت نے دو سالوں میں قوم کو صرف گھبرانا نہیں کا نعرہ مستانہ دیا۔ وفاقی حکومت کی مایوس کن کارکردگی عوام کے سامنے ہے، آنے والے انتخابات میں دو تہائی سے بھی زیادہ اکثریت حاصل کریں گے۔ ان خیالات کا اظہار اپنے آفس سے چیمبر میں آزاد کشمیر بھر سے آئے ہوئے عوامی وفود سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے وزیر ٹرانسپورٹ ناصر حسین ڈار نے کیا۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن عوامی احتساب کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ریاستی تعمیر و ترقی مسلم لیگ نون کا نصب العین تھا، جس میں بھرپور نام کمایا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں پر بھارتی مظالم افسوسناک ہیں۔ عالمی برادری خاموشی کا روزہ توڑ کر زبان کھولے وگرنہ عالمی امن کو لاحق خطرات پوری دنیا کو لپیٹ میں لے لیں گے۔ ناصر حسین ڈار نے کہا کہ عوام سازشی عناصر کی باتوں پر کان نہ دھریں۔ تعمیر و ترقی کو روکنے کی تمام تر سازشوں کو ناکام بناتے ہوئے ریاستی ترقی کو جاری و ساری رکھیں گے، ہر مشکل کی گھڑی میں عوام کے ساتھ کھڑے تھے اور کھڑے رہیں گے۔ صرف ریاست مدینہ کا نعرہ بلند کرکے نہیں بلکہ اصل معنوں میں آزاد خطہ کو ریاست مدینہ کے تصور سے روشناس کروانے کے لیے مصروفِ جدوجہد ہیں۔ مظفرآباد، میرپور میں نمل یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کا خواب پورا ہونے کو ہے،آزادکشمیر میں شرح تعلیم پاکستان کے تمام صوبوں سے بہتر ہے۔ حکومت آزاد کشمیر تعلیم دوست اقدامات کو مدنظر رکھتے ہوئے آگے بڑھ رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback