32

مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی دہشت گردی عروج پر ہے.سردار عتیق احمد خان

دھیر کورٹ، مظفرآباد:آل جموں وکشمیر مسلم کانفرنس کے قائد و سابق وزیراعظم آزاد کشمیر سردار عتیق احمد خان نے کہا ہیکہ مقبوضہ کشمیر میں ہندوستانی دہشت گردی عروج پر ہے اس طرح ہندوستان کی طرف سے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی میں اضافہ ہورہا ہے، اس ساری صورتحال میں ہندوستان کا مکروہ چہرہ عالمی سطح پر بھی بے نقاب ہو چکا ہے ان خیالا ت کا اظہار انھوں نے گزشتہ روز دھیر کورٹ میں اپنے سٹاف افسر راجہ عبدالجبارخان کی طرف سے دئیے گئے عشائیے میں آئے مہمانوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مظلوم مسلمان ہندوستان کی بدترین جارحیت کا شکار ہے 9 لاکھ درندہ صفت افواج نے ان سے زندہ رہنے کا حق چھین لیا ہے، گزشتہ ایک سال سے زائد لاک ڈاؤن اور کرفیو میں زندگی بسر کررہے ہیں، ہندوستانی فوج نے آزادی کی تحریک سے کشمیریوں کو دور رکھنے کے لئے ہر ممکن مظالم ڈھائے، پیلٹ گنوں سے بچوں کی بصارت چھینی جارہی ہے، سینکڑوں نوجوانوں کو دن دیہاڑے قتل کر دیا گیا جبکہ جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جیلوں میں بند کر دیا گیا ہے، حریت قیادت کو پابند سلاسل کر دیا گیا ہے لیکن اس کے باوجود کشمیریوں کے آزادی کے جذبے ختم نہ کیا جا سکا ہے، دن بدن تحریک زور پکڑتی جارہی ہے، ہندوستان نے کشمیریوں کے آگے گھٹنے ٹیک دیئے ہیں، انہوں نے مذید کہا کہ مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قرار دادوں کے مطابق حل ہونا چاہیے،اقوام متحدہ سمیت عالمی امن کے اداروں کو جان لینا چاہیے کہ کشمیر ایک آتش فشاں جیسی صورتحال اختیار کر چکا ہے جس کے اثرات دنیا بھر میں ہونگے، انھوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں مسلسل ایک سال زائد سے لاک ڈاؤن کرفیو چل رہا ہے ارٹیکل 370 اور دفعہ 35 اے کے خاتمے کے بعد کشمیریوں کی زندگی موت سے بدتر ہو گئی ہے، ہندوستان کا کشمیریوں پر ظلم اور پوری دنیا کی خاموشی افسوناک عمل ہے پاکستان کشمیریوں کا وکیل ہے 72 سالوں سے کشمیری قوم پاکستان و افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، آزاد کشمیر کے عوام بلاتنخواہ پاک فوج کے سپاہی ہیں ہندوستان کی اس سازش کو پوری دنیا کو بے نقاب کرنے کے لئے مسئلہ کشمیر کو عالمی سطح پر اٹھانا ہوگا،اس موقع پر عشائیے میں پیر بصیر شاہ، چیئرمین یوتھ ونگ سردار عثمان علی خان، راجہ شہباز راجہ بابر معظم، راجہ تبارک علی، شارخ ارباب عباسی ودیگر نے بھی شرکت کی، اس سے قبل سردار عتیق احمد خان جب عشائیہ میں پہنچے تو ان کا تقریب آمد پر شاندار استقبال کیا گیا اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback