22

أمید ھے کہ وفاق و ریاست کے ذمہ داران فراہمی آب میں تعطل نہیں آنے دینگے۔زاہد امین چیئرمین وزیر اعظم معائنہ عملدرآمد کمیشنچیئرمین وزیر اعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن

مظفرآباد:چیئرمین وزیر اعظم معائنہ عملدرآمد کمیشن زاہد امین نے کہا ہے کہ دریائے نیلم میں پانی کی ضروری مقدار کی فراہمی اور دارلحکومت کو فراہی آب یقینی بنانے کےلئے نیلم جہلم ہائیڈرو الیکٹرک پراجیکٹ کمپنی اور پبلک ہیلتھ کے درمیان روز مرہ کی بنیاد پر اشتراک کار ہوگا۔ نوسیری میں پانی کے بہاﺅ کا تعین کرنے والی ٹیکنیکل ٹیم میں آج سے پبلک ہیلتھ کے انجینئر بھی شامل ہونگے ۔ اس امر کا فیصلہ گزشتہ روز چیئرمین معائنہ و عملدرآمد کمیشن کے نوسیری میں نیلم جہلم پراجیکٹ کے معائنہ کے دوران کیا گیا۔ چیئرمین نے امید ظاہر کی کہ وفاق اور آزاد حکومت کے تمام محکمے باہمی اتفاق و اتحاد اور صلاح و مشاورت کے ساتھ شہریان مظفرآباد کی بہتری کےئے سنجیدہ لائحہ عمل اختیار کرینگے ۔ اس موقع پر چیف انجینئر اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نیلم جہلم محمد بخش وسان نے چیئرمین معائنہ کمیشن کو پراجیکٹ کی موجودہ صورتحال کے حوالہ سے بریفنگ دی ۔ ایڈیشنل چیف انجینئر نیلم جہلم راشد حسین ملک، واپڈا انجینئر منظور حسین ، ڈائریکٹر جنرل پاور ڈویلپمنٹ سید نوید الظفر گیلانی، ڈائریکٹر پی ڈی او امجد قریشی، ناظم تعمیرات عامہ پبلک ہیلتھ عبدالباسط، ایکسئین پبلک ہیلتھ راجہ امجد صدیق، ایس ڈی او سید محمد علی اور معائنہ و عملدرآمد کمیشن کے آفیسران بھی موجود تھے ۔ چیئرمین نے پراجیکٹ کے مختلف حصوں میں جاریہ سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ چیئرمین نے نوسیری نوسدہ روڈ کی پختگی کے جاریہ تعمیراتی منصوبے کا بھی معائنہ کیا۔ بعدازاں چیئرمین معائنہ کمیشن نے چیف انجینئر نیلم جہلم پراجیکٹ اور دیگر حکام کے ہمراہ ماکڑی گریٹر واٹر سپلائی سکیم کا بھی دورہ کیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback