25

نیب کو آصف زرداری،نوازشریف کی گاڑیاں منجمد کرنیکی اجازت

نیب کو آصف زرداری،نوازشریف کی گاڑیاں منجمد کرنیکی اجازت

بول نیوز”میڈیا واچ”توشہ خانہ ریفرنس کیس میں نیب کو سابق صدر آصف زرداری اور سابق وزیراعظم  نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق  احتساب عدالت نے چیئرمین نیب کے گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق بھی کر دی ہے، چیئرمین نیب نے زرداری کی تین ، نواز شریف کی ایک گاڑی منجمد کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

نیب نے احتساب عدالت میں مؤقف پیش کیا تھا کہ نواز شریف اور آصف زرداری نے غیر قانونی طور پر توشہ خانے سے گاڑیاں لیں۔

نیب کی درخواست پر احتساب عدالت کے جج اصغرعلی نے فیصلہ سناتے ہوئے آصف  زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت دے دی۔

خیال رہے کہ سابق صدر آصف علی زرداری اور سابق وزیراعظم نواز شریف پر توشہ خانے سے غیر قانونی طور پر گاڑیاں حاصل کرنے کا الزام ہے۔

 نیب نے سابق صدر آصف زرداری ، اورسابق وزرائے اعظم یوسف رضا گیلانی اور نواز شریف کے خلاف ریفرنس دائر کر رکھا ہے،  اور چئیرمین نیب نے گاڑیاں منجمد کرنے کا فیصلہ کیا تھا، جب کہ گاڑیاں منجمد کرنے کے فیصلے کی توثیق کے لئے نیب نے عدالت سے بھی رجوع کر رکھا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback