112

نیلم بارات کے ساتھ جانے والی گاڑی کو حادثہ نو سالہ بچہ جاں بحق 04 افراد زخمی

نیلم :آزاد کشمیر وادی نیلم میں بارات کے ساتھ جانے والی گاڑی کو حادثہ نو سالہ بچہ جاں بحق 04 افراد زخمی تفصیلات کے مطابق وادی نیلم کے علاقے جیپ نمبر 5654LEH جوکہ چانگن سے واپس نگدر کناری بارات لیکر جارہی تھی سڑک کی خستہ حالی کے باعث گہری کھائی میں جاگری جس سے
حسن میر ولد سخاوت میر عمر09 سال موقع جاں بحق جبکہ سخاوت میر؛ حید میر ؛عاطف میر غلام حسین زخمی ہوگئے زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال نیلم منتقل کردیا گیا جہاں پر ابتدائی طبعی امداد جاری ہے تھانہ پولیس لوات کا عملہ موقع پر پہنچ گیا ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک ہے باقی معمولی زخمی ہوئے ہیں جنہیں ابتدائی طبی امداد کے بعد ڈسٹچارج کردیا گیا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback