83

محکمہ صحت عامہ نیلم کا کوروناوائرس کیخلاف رینڈم سمپلنگ کاسلسلہ جاری

محکمہ صحت عامہ نیلم کا کوروناوائرس کیخلاف رینڈم سمپلنگ کاسلسلہ جاری

نیلم:محکمہ صحت عامہ نیلم کی کوروناوائرس کیخلاف رینڈم سمپلنگ کاسلسلہ جاری،صحت عامہ کی ٹیم ضلع نیلم کے مختلف علاقوں میں کورونا وائرس کیخلاف سمپل لے رہی ہے۔ ٹیم کی نگرانی اسسٹنٹ ڈائریکٹر صحت عامہ سید مبشر گیلانی کررہے ہیں۔ گزشتہ روز ٹیم نے آٹھ مقام کے تیسرے بڑے تعلیمی ادارے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج اٹھ مقام میں معلمات کی رینڈم سمپلنگ کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر غلام نبی کی ہدایت پر محکمہ صحت عامہ نیلم کی ٹیم اے ڈی مبشر گیلانی کی نگرانی اور پولیس کے تعاون سے کورونا کیخلاف رینڈم سمپلنگ مہم میں پہلے مرحلے پرجورا، کنڈلشاہی، باڑیاں، اٹھ مقام میں سمپلنگ لے رہی ہے۔کوروناوائرس کیخلاف لیے جانیوالے سمپل مظفرآباد لیبارٹری کو ارسال کردیئے گئے ہیں جن کے آئندہ چو بیس گھنٹوں تک نتائج موصول ہونگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback