106

وادی نیلم کے دونوں انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑ کر دوبارہ عوام کی خدمت کرینگے,شاہ غلام قادر

وادی نیلم کے دونوں انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑ کر دوبارہ عوام کی خدمت کرینگے,شاہ غلام قادر

نیلم:سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا ہے کہ ترقی یافتہ نیلم مسلم لیگ ن کامنشور ہے۔ بین الاقوامی معیار پرتعلیمی اداروں کی تعمیر سے نسل نو کومعیاری تعلیم اور شاہراؤں کی تعمیر سے شہریوں کو سفری سہولیات فراہم کر رہے ہیں۔ لوکل گورنمنٹ کی ترقیاتی سکیموں کے زمین پر لگنے سے شہریوں کے مسائل حل ہورہے ہیں۔ ماضی کے حکمرانوں نے نیلم کیساتھ سوتیلا سلوک کیا۔وادی نیلم کے دونوں انتخابی حلقوں سے الیکشن لڑ کر دوبارہ عوام کی خدمت کرینگے۔ سپیکر اسمبلی نے نگدر تھائیاں جبڑااور نگدر چھبنی کیلئے 1,1کلو میٹر سڑک کا اعلان

بھی کیا۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے نیلم میں بین الاقوامی معیار اور جدید تقاضوں کے مطابق تعلیمی اداروں کی تعمیر کروا رہے ہیں۔ اسلامی ترقیاتی بینک کے تعاون سے20 کروڑ کی لاگت سے 5 پرائمری ماڈل سکولوں کی تعمیرکے علاوہ 29پرائمری سکولز کیلئے عمارات کی تعمیر مکمل کی گئی ہے جبکہ 22پرائمری سکولز کی عمارات کی تعمیر آئندہ سال مکمل کر لی جائے گی۔ اربوں روپے کے فنڈز خرچ کر کے 70سالوں سے محروم نیلم کوحقیقی ترقی کی راہ پر گامزن کر دیا ہے۔ان خیالات کا اظہار سپیکر آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر نے پرائمری ماڈل سکول چھبنی کی عمارت کے معائنے/نگدر میں کارکنان کی کارنر میٹنگز سے خطاب کے دوران کیا۔ سپیکر اسمبلی نے پرائمری ماڈل سکول چھبنی کی تعمیر پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عمارت

کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ہماری چار سالہ کار کردگی کا موازنہ پچھلی حکومتوں سے کر کے عوام آئندہ انتخابات میں ہمیں واضح اکثریت سے کامیاب بنائیں گے۔ سپیکر اسمبلی نے کہا کہ ترقیاتی سکیموں کے ذریعے عوام کے لئے بنیادی سہولیات فراہم کیں ہیں۔ ہمارے دور کی ترقی دیکھ کر لوگ ترقی کے اس سفر میں ہمارا ساتھ دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ 2021کے انتخابات میں عوام ہمارے حق میں فیصلہ کریں گے۔ سپیکراسمبلی نے نگدر دورے کے دوران مصروف وقت گزار جس میں انہوں نے نگدر کے علاقوں،سنبل گھوری، گھوڑینکہ، تھائیاں، چھبنی، نگدر مانسہرہ، نگدر کناری، بدھن پورہ سمیت کسب پورہ میں کارکنان سے کارنر میٹنگز کیں اور کارکنوں کے ساتھ آئندہ انتخابات کے حوالے سے ملاقاتیں کیں۔ دورے کے دوران سپیکر

اسمبلی کے ہمراہ معاون خصوصی خواجہ بشیر احمد، چئیرمین زکوۃ خواجہ عبد الرشید، لیگی رہنما حنیف شیخ،نوجوان رہنما خواجہ ناصر سلطان، جنرل سیکرٹری انجمن تاجران آٹھمقام خواجہ انیس علی،عمران، مزمل بانڈے،نمبردار عبدالرشید، جہانگیر مغل، زبیر مغل، مشتاق لون، رشید نمبردار، بشیر حسین، کمال میر سلہریا، مشتاق نمبردار ودیگرکارکنان کی کثیر تعداد موجود رہی۔ سپیکر اسمبلی شاہ غلام قادر نے کہا کہ تمام کارکنان پارٹی کا اثاثہ ہیں ان کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔دورے کے دوران سپیکر اسمبلی نے نگدر غلام نبی کے بیٹے، پولیس ملازم مرحوم صفدر، مشتاق نمبردار کی دادی کی وفات پر ان کے گھروں میں جاکر فاتحہ خوانی کی۔لواحقین کے لیے صبروجمیل کی دعا کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback