108

عمران خان نے کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے، تاریخ سیاہ حروف میں نام لکھے گی، خواجہ آصف

سیاست،دھواں نیٹ آبزرور :مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر خواجہ آصف نے آج اسمبلی اجلاس کے دوران دھواں دھار خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ وزیراعظم نے کشمیر اور وہاں بسنے اور جدوجہد کرنے والے کشمیریوں کے خون سے غداری کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان کا تاریخ میں سیاہ حروف میں نام لکھا جائے گا۔

خواجہ آصف نے کہا کہ جب بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو پکڑا گیا تو اس کے بعد وزیراعظم نے پارلیمنٹ ہاؤس میں موجودگی کے باوجود کمیٹی کے اجلاس میں شرکت نہ کی جس کے بعد آرمی چیف نے کمیٹی اجلاس کو بریفنگ دی اور ابھی نندن کی حوالگی کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے کہا کہ اس کے بعد پاکستان کو جواب میں جس ردعمل کی امید تھی بھارت کی جانب سے وہ ردعمل نہ کل آیا نہ آج۔ خواجہ آصف نے کہا کہ کلبھوشن کو باعزت بری کرنے کے لیے حکومت سرتوڑ کوشش کر رہی ہے حکومت کو اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔

لیگی رہنما نے شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے مودی کے الیکشن جیتنے کی دعائیں کی اور کہا کہ اس کے بعد کشمیر کا مسئلہ حل ہو جائے گا مگر آپ نے اس پر سودے بازی کی اور نتیجے میں سقوط کشمیر اور سقوط سری نگر ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام آباد میں ایک کلاک لگانے کی ڈرامے بازی بند کی جائے۔

انہوں نے حکومتی اقدامات کو ڈرامہ بازی سے تشبیہہ دیتے ہوئے کہا کہ کشمیر اور کشمیریوں کے خون سے غداری کی گئی ہے وزیراعظم عمران خان نے اس معاملے پر جو کردار ادا کیا ہے اس کی وجہ سے ان کا نام تاریخ سیاہ حروف میں لکھے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback