26

بھمبر۔ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب خان نے پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا

بھمبر .شجرکاری مہم کے سلسلہ میں ضلع بھمبر کی تین تحصیلوں میں مختلف مقامات پر سینکڑوں پودے لگائے گئے،ضلعی ہیڈکواٹر بھمبر میں ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب خان نے چلڈرن پارک میں پودا لگا کر شجرکاری مہم کا افتتاح کیا افتتاح کے موقع پر ڈی ایف او راجہ نعمان اکبر،راجہ عابد حسین،ڈی ایچ او ڈاکٹر اقبال حسین،ایڈ منسٹریٹر راجہ غلام احمد ربانی ایڈمنسٹریٹر چوہدری تصدیق حسین ٹیپو،پی آر او سینئر منسٹر حافظ اظہر حسین سمیت دیگر مو جود تھے،ڈپٹی کمشنر راجہ قیصر اورنگزیب خان نے پودا لگانے کے بعد دعا کرائی اس موقع پر انھوں نے ضلع بھمبر کی عوام کو پیغام دیا کہ دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیاں رونما ہو رہی ہیں،موسمیاتی تبدیلیاں درجہ حرارت سیلاب جیسے مسائل پر قابو پانے کے لئے شجرکاری نہایت ضروری ہے ضلع بھر کی عوام ان پودوں کی حفاظت بھی کرے پودے لگائیں،یہ سنت نبوی ہے صدقہ جاریہ ہے اس موقع پر دیگر شرکاء نے بھی پودے لگائے اور اس عزم کا اظہار کیا کہ بھمبر کو کلین اینڈ گرین بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے،درخت لگانے سے اجتماعی طور پرسب کا فائدہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback