32

سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے جاندار اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں،وزیراعظم آزادکشمیر

وزیراعظم آزادجموں کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے نمل یونیورسٹی کے ریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ محمدجعفر کی ملاقات ،مظفرآباد اور میر پور میں نمل یونیورسٹی کے کیمپس قائم کرنے کا اعلان
تفصیلات کے مطابق نمل یونیورسٹی کے ریکٹر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد جعفر نے منگل کے روز وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان سے ملاقات کی اس موقع پر ریکٹر کی جانب سے مظفرآباد اور میرپور میں نمل یونیورسٹی کے کیمپسز بنانے کا اعلان کیا گیا ریکٹر نمل یونیورسٹی سے گفتگو کے دوران وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں وکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان نے کہا کہ ملک کے تمام صوبوں کی نسبت آزادکشمیر کے اندر تعلیم کی شرح سب سے زیادہ ہے ۔آزادکشمیر کے اندر شرح خواندگی میں اضافے کے ساتھ ساتھ معیار تعلیم پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے اور سرکاری سکولوں میں معیار تعلیم بلند کرنے کے لیے جاندار اقدمات اٹھائے جا رہے ہیں محکمہ تعلیم میںمعلمین کی بھرتیاں این ٹی ایس کے ذریعے عمل میں لائی جا رہی ہیں جبکہ سینئرمعلمین پبلک سروس کمیشن کے ذریعے تعینات کیے جا رہے ہیں سرکاری تعلیمی سیکٹر پر عوامی اعتماد بحال کرنے اور نظام تعلیم میں بہتری اور اساتذہ کے لیے تعلیمی قابلیت بڑھا دی گئی ہے ۔آزادکشمیر کے اندر نمل یونیورسٹی کے 2کیمپسز کے قیام کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔مظفرآباد اور میرپور میں نمل یونیورسٹی کے کیمپسز کے قیام کے لیے حکومت آزادکشمیر بھرپور تعاون کرے گی اور ہر ممکن سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی میرپور اور مظفرآباد میں نمل یونیورسٹی کے کیمپسز کے قیام سے ریاستی طلبہ کو بین الاقوامی معیار کی تعلیمی سہولیات میسرہو ں گی اس موقع پر ریکٹر نمل یونیورسٹی میجر جنرل ریٹائرڈ محمد جعفر نے کہاکہ حکومت آزادکشمیر کے تعلیم دوست اقدامات کو مد نظر رکھتے ہوئے مظفرآباد اور میرپور میں نمل یونیورسٹی کے کیمپس بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے نمل کیمپس قائم ہونے سے آزادکشمیر کے طلبہ و طالبات کو تعلیم کی جدید اور عالمی معیار کی سہولیات میسرہو ں گی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback