110

محکمہ برقیات کی تنظیم نو اور وسائل کی کمی کو پورا کریں گے,راجہ محمد فاروق حیدرخان

محکمہ برقیات کی تنظیم نو اور وسائل کی کمی کو پورا کریں گے,راجہ محمد فاروق حیدرخان

مظفرآباد:وزیر اعظم آزادجموں وکشمیرراجہ محمد فاروق حیدرخان نے کہا ہے کہ محکمہ برقیات کی تنظیم نواور جدید تقاضوں سے ہم آہنگ بنانے کےلئے حکومت تمام ضروری وسائل فراہم کریگی،یہ امرخوش آئند ہے کہ گزشتہ چار سالوں میں محکمہ برقیات نے اپنے لائن لاسز(Line Loses) اور خسارے میں کمی لائی اور آمدن میں اضافہ کیا۔گزشتہ چار سالوں میں آزادکشمیر میں بجلی کی ٹرانسمیشن لائنز اور ٹرانسفارمرز کی مد میں ریکارڈ رقم خرچ کی گئی جس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی،اب محکمہ اپنے پاﺅں پر کھڑا ہے۔ عوام کو اچھی اور معیاری سروسز فراہم کرنے کےلئے ضروری اقدامات اٹھائیں گے ۔ وزیر اعظم محکمہ برقیات کی تنظیم نو کے حوالہ سے اعلیٰ سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔ اجلاس میں وزیر برقیات راجہ نثاراحمد خان،وزیر خزانہ ڈاکٹرنجیب نقی، سیکرٹری مالیات ، پرنسپل سیکرٹری ، سیکرٹری برقیات و دیگر شریک تھے ۔ وزیراعظم نے کہاکہ لائن لاسز کی کمی کےلئے موجودہ حکومت نے جتنے فنڈز مختص کیے ماضی کی کسی حکومت نے اتنا بجٹ مختص نہیں کیا جس سے بجلی کے نظام کو اپ گریڈ کیا گیا ، اربوں روپے کا یہ بجٹ حکومت آزادکشمیر نے اپنے ترقیاتی فنڈسے دیا گیا۔ انہوں نے کہاکہ محکمہ برقیات کی تنظیم نو اور وسائل کی کمی کو پورا کریں گے ۔ وزیرا عظم نے محکمہ برقیات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہاکہ راجہ نثار احمد خان کی سربراہی میں محکمہ نے مثالی کام کیا،اپنے آپ کو بہتر کیا جس سے ریاستی آمدن میں اضافہ ہوا اور حکومت کی نیک نامی میں اضافہ ہوا، اس کاکریڈٹ راجہ نثار احمد خان اور ان کی ٹیم کو جاتا ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback