71

وزیراعظم  کی جہلم ویلی آمد، عوام کا جم غفیر استقبال کے لیے امڈ آیا

وزیراعظم  کی جہلم ویلی آمد، عوام کا جم غفیر استقبال کے لیے امڈ آیا

جہلم ویلی:وزیراعظم آزاد جموں و کشمیر و صدر مسلم لیگ ن راجہ محمد فاروق حیدر خان کی جہلم ویلی آمد، عوام کا جم غفیر وزیر اعظم کے استقبال کے لیے امڈ آیا،پرجوش نعرے بازی جہلم ویلی گیٹ وے سے لیکر ریشیاں تک جگہ جگہ قطاروں اور اجتماعات کی صورت میں زبردست نعروں کی گونج میں قائد کشمیر کو ویلکم کیا۔فضاء فاروق حیدر زندہ باد، نواز شریف زندہ باد، پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی۔کارکنان نے جہلم ویلی گیٹ وے ک ہٹیاں بالا بازار،نیلی، بڑایا، سائیں باغ لمنیاں ریشیاں میں وزیر اعظم کا استقبال کیا گیا۔ وزیر اعظم کے ہمراہ وزراء حکومت ڈاکٹر مصطفی بشیر،بیرسٹر افتخار گیلانی دیگر بھی موجود تھے۔وزیر اعظم نے نیلی تا لمنیاں 16 کلو میٹر روڈ کی ری کنڈیشنگ و پختگی کے منصوبے کا افتتاح کیا۔جبکہ ریشیاں موجی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا ان منصوبہ جات پر مجموعی طور پر ان دونوں منصوبہ جات پر 72 کروڑ روپے کی لاگت آئیگی نیلی تا لمنیاں سڑک مکمل جبکہ بقیہ پر کام جاری ہے۔ اس موقع استقبالیہ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ آزادکشمیر کے اندر صرف شاہرات کی تعمیر پر چار سالوں میں 45 ارب روپے ریاستی بجٹ سے خرچ کیے گئے ایسا ریاستی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے کہ بھمبر سے لیکر تاؤبٹ تک اور لیپہ سے حویلی تک آزادکشمیر کے ہر کونے میں یہ رقم خالصتا عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے خرچ کی گئی کسی ایک منصوبے پر بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا کام کے معیار کا فیصلہ عوام کریں ہم نے خدمت کی ہے اپنا اعمال نامہ لیکر اگلے سال عوام کے پاس جائیں گے لائن آف کنٹرول پر بسنے والے عوام کی حوصلہ افزائی کے لیے اپنے بجٹ سے اربوں روپے کے منصوبہ جات دیے اب ایک خصوصی پیکیج پر بھی کام شروع ہو رہا ہے وادی لیپہ اور ملحقہ علاقوں میں تعمیر و ترقی کا نیا دور شروع ہے۔ان چار سالوں میں گزشتہ 25 سالوں کے بجٹ سے زیادہ رقم خرچ کی گئی پہلے مرحلے میں نیلی تا ریشیاں سڑک تعمیر کی گئی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں ریشیاں تا موجی لیپہ اعلی معیار ہماری حکومت نے اس علاقے میں تعمیر و ترقی کا انقلاب برپا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کمیونٹی انفرا سٹرکچر ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت دیہی علاقوں میں جدید سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ آزاد کشمیر کا کوئی گاؤں ایسا نہیں

جہاں ہمارے دور میں ترقیاتی منصوبے نہ لگائے گئے ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بیس سالوں بعد آزاد کشمیر کی تمام مرکزی شاہرات کو اپ گریڈ اور ری کنڈیشنگ کی گئی ہے۔ اندرون آزاد کشمیر اور پاکستان سے ملانے والی تمام شاہرات کو اعلی معیار کے مطابق تعمیر کیا گیا ہے۔ آزاد کشمیر آنے والا ہر شخص واضح تبدیلی محسوس کررہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارشی کلچر کا بڑی حد تک خاتمہ اور میرٹ کا قیام ہماری حکومت کا کارنامہ ہے۔وادی لیپہ اور ریشیاں کے عوام کو اس سڑک کی تعمیر سے بہترین سفری سہولیات میسر آئی ہیں۔ انہوں نے اللہ رب العزت دوبارہ اقتدار میں لائے گا جو کمی کو تاہی رہ گئی ہے اسکو بھی پورا کرینگے۔انہوں نے کہا کہ عوام کا جوش اور جس انداز سے ہمیں خوش آمدید کہا ظاہر کرتا ہے کہ مسلم لیگ ن نے گزشتہ چار سالوں میں عوام کی ڈٹ کر خدمت کی اور عوام ہماری کارکردگی سے مطمئن ہیں۔قبل ازیں ہٹیاں بالا میں وزیر اعظم نے روزنامہ دومیل کے بیورو چیف عدنان فاطمی کے دفتر کا افتتاح کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback