111

تھانہ سٹی کی کاروائی دو شہریوں پر فائرنگ اور خنجروں کے وار سے زخمی کرنے والا چیف ملزم گرفتار

مظفراباد : مظفرآباد تھانہ سٹی کی کاروائی لوئر پلیٹ میں دو شہریوں پر فائرنگ اور خنجروں کے وار سے زخمی کرنے والا چیف ملزم سابق پٹواری نوید احمد گرفتار نوید احمد قبل ازیں بھی پٹوار خانہ پر حملہ کرنے میں ملوث تھا جس کو نوکری سے فارغ کر دیا گیا تھا تفصیلات کے مطابق لوئر پلیٹ میں دو شہریوں پر فائرنگ کرنے اور خنجروں سے زخمی کرنے والا چیف ملزم کو
محمد اقبال، شہزاد احمد تفتیشی آفیسران، تسلیم اعوان، فیضان کاظمی، طاہر محمود، صداقت علی، راجہ بلال پر مشتمل پولیس ٹیم نے لوئر پلیٹ فائرنگ کیس میں مطلوب چیف ملزم نوید احمد کو گرفتار کر لیا ہے ملزم نے گزشتہ شب اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر ممتاز مغل اور رفیق مغل کو فائرنگ اور خنجروں کے وار کر کے شدید زخمی کر دیا تھا پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم سابق پٹواری نوید احمد کو گرفتار کرتے ہوئے مقدمہ درج کر دیا اور مزید تفتیش بھی شروع کر دی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback