25

آزاد کشمیر۔نکیال میں بھی پولیو مہم کا افتتاح

فتح پور تھکیالہ،آزاد کشمیر بھر کی طرح نکیال میں بھی پولیو مہم کا افتتاح کر دیا گیا
پولیومہم کا افتتاح ایم ایس تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈاکٹر عمیق الرحمان،ایس ایچ او تھانہ نکیال آصف عظیم اور لیڈی ڈاکٹر سعدیہ چائیلڈ اسپیشلسٹ نےبچوں کو پولیو کے قطرے پلا کر کیا۔
اس موقع پر چیف ٹکنیشن سید تنویر حسین شاہ ،سردار منیر حسین میڈیکل ٹکنیشن ،سردار جہانگیر شاکر ،سردار ساجد ممتاز UCMO ای پی آئی سٹاف اور صحافی بھی موجود تھے۔
چیف ٹکنیشن سید تنویر حسین شاہ نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ نکیال میں 9یونین کونسلوں میں تقریبا”21600بچوں کو گھر گھر جا کر پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے-88ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں

جو گھر گھر جاکر پولیو کے قطروں کے ساتھ وٹامن Aکے کیپسولز بھی پلائیں گے۔اس کے علاوہ فکس سینٹرز پر بھی پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔
چار روز مہم کے دوران اگر کوئی بچہ پولیو کے قطرے پینے سے رہ جائے تو پانچویں روز بھی گھر جاکر اُس کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔


پولیو مہم کو مانیٹر کرنے کے لیے ضلعی سطح کے علاوہ تحصیل سطح پر یو سی ایم اوز،ایریاء انچارج کے علاوہ ایک آفیسر کو تحصیل سُپروائزر بھی تعینات کیا گیا ہے۔
اسپیشل پولیو مہم کورونا -19ایس او پیز کے تحت جاری رکھا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback