37

عمران خان نے دو سال کے عرصے میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی ہے، بلاول بھٹو

بول نیوز”میڈیا واچ”پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے 2 سال کے عرصے میں ملکی تاریخ کی بدترین معیشت دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیرمین بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک ٹوئٹ پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ حکومت اپنے 02 سال کے عرصے میں ہر طرح سے ناکام ہوگئی ہے اور معیشت کو بدترین معیشت کردیا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ عمران خان کی حکومت میں معیشت، کشمیر تا سعودیہ تک پر خارجہ پالیسی، بےروزگاری اور دیگر تمام اداروں کے حالات ناگزیر ہوگئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے حکومت کی دو سال کی کارکردگی کو بدترین، مایوس کن اور کرپٹ ترین قرار دے دیا  تھا۔

 مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ تاریخ کی نالائق، نااہل اور کرپٹ ترین حکومت کے دو سال مکمل ہونے پرعوام سے افسوس اور یک جہتی کا اظہار کرتے ہیں۔

 چینی کی قیمت میں اضافے پر مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 52 روپے فروخت ہونے والی چینی آج 105 روپے سے زائد میں فروخت ہورہی ہے ،دو سال میں ادویات کی قیمتوں میں 300 فیصد اضافہ ہوا،دو سال میں آٹا 35 سے 75 روپے کلو پہنچ گیا ،دو سال میں ملکی تاریخ میں گندم کے سب سے بڑے ڈاکے کےذمہ دار ہیں

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ 2  سالوں  کے  دوران  20 لاکھ لوگ بے روزگار اور 80 لاکھ غربت کی لکیر سے نیچے دھکیلے جاچکے ہیں ،دوسال میں پالیسی ریٹ 13. 2 فیصد, صنعت اور کاروبار تباہ ہو چکے ہیں جبکہ افراط زر 12 فیصد سے زائد شرح پر,خوراک 15 فیصد سے زائد مہنگی ہوئی ،دو سال میں ڈالر کی قیمت میں تاریخی اضافہ ہوا.۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback