49

شہداء کشمیر کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،خولہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ

شہداء کشمیر کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا،خولہ خان ڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ


مظفرآباد:چئیرپرسن خان آف منگ ویلفیئر ٹرسٹ وڈپٹی جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی خواتین ونگ خولہ خان نے کہا ہے کہ بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم،جبر اور طاقت کے وحشیانہ استعمال کے ذریعے دہشت گردی کا بازار گرم کر رکھا ہے۔اپنے بیان میں خولہ خان نے کہا کہ ایک سال سے زائد عرصہ ہو گیا وادی کے لوگ گھروں میں بند ہیں ان کا دنیا سے رابطہ منقطع ہے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں نظام زندگی درہم برہم ہو چکا ہے اور تجارت اور معیشت دونوں تباہ ہو چکے ہیں۔انہوں نے کہا کہ بہادر کشمیری بھارتی استبداد کے سامنے جھکنے کو تیار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے نسل در نسل بھارت سے آزادی کے خواب بھی دیکھے ہیں اور عملی طور پر اپنی لازوال جدوجہد کے ذریعے اسے پانے کے لئے عملی جدوجہد کی لازوال داستان مرتب کی ہے۔انہوں نے کہا کہ کشمیریوں نے جس حوصلے اور صبر کے ساتھ اپنی تحریک آزادی کو جاری رکھا ہوا ہے وہ اپنی مثال آپ ہے۔انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی تمام تر فوجی قوت،نو لاکھ فوج مقبوضہ کشمیر میں تعینات کرنے کے باوجود بہادر کشمیریوں کے حوصلوں کو توڑنے میں ناکام ہو چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان شاء اللہ کشمیری جلد بھارت سے آزادی حاصل کریں گے کیونکہ شہداء کشمیر کا خون کبھی رائیگاں نہیں جائے گا انہیں اپنی آزادی کی منزل مل کر رہے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback