45

فوڈ اتھارٹی کے ٹاہلی منڈی کے مقام پر چھاپے، زائد المیعاد کھجور، بسکٹ، ٹافیاں، نمکو کو تلف کر دیا

فوڈ اتھارٹی کے ٹاہلی منڈی کے مقام پر چھاپے، زائد المیعاد کھجور، بسکٹ، ٹافیاں، نمکو کو تلف کر دیا


مظفرآباد:فوڈ اتھارٹی مظفرآباد ایکشن میں آگئی ٹاہلی منڈی کے مقام پر چھاپے، زائد المیعاد کھجور، بسکٹ، ٹافیاں، نمکو کو تلف کر دیا، تاجران کو وارننگ، زائد المیعاد اشیاء خورونوش فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا، آئندہ شکایت ملنے کی صورت میں دوکان اور گودام سیل کرنے کا حکم، اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز فوڈ اتھارٹی کے ذمہ داران کی جانب سے عوام علاقہ کی شکایت پر ٹاہلی منڈی میں آپریشن، زائد المیعاد اشیاء کو تلف کر دیا، اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سید نوید نقوی، عدنان نقوی،عمران جھنگ، زوار نقوی ودیگر بھی موجود تھے، اسسٹنٹ فوڈ سیفٹی آفیسر سید نوید علی نقوی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے عوام کو صاف شفاف خوراک مہیا کی جائے، گاہک اگر پیسے دے کر آپ سے چیزیں خریدتا ہے تو اس کو مضر صحت نہیں بلکہ صحت افزاء اشیاء خورونوش دی جائے آپ مفت میں ریلیف تو نہیں بانٹی بلکہ گاہک سے پوری قیمت وصول کر کے اس کو سودا سلف دیتے ہیں، آپ کو بھی خیال ہونا چاہیے کہ ہم اپنی پوری قیمت لے کر سودا دیتے ہیں تو عوام کو بھی ان کی مرضی کے مطابق صحت افزاء اشیاء مہیا کرنا آپ کی اولین ذمہ داری ہے آئندہ اگر ہمیں آپ کے خلاف شکایت ملی ہم صرف دوکان سیل ہی نہیں کریں گئے بلکہ آپ کو کاروبار کرنے پر پابندی عائد کر دیں گئے۔ہم کسی سیاسی دباؤ کا شکار نہیں ہوتے بلکہ ہم پر جو ذمہ داریوں عائد ہیں ہم ان پر سو فیصد پورا اتریں گئے کوئی بھی تاجر کسی خوش فہمی میں نہ رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback