72

راولاکوٹ جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس سپلائی بازار سے نکالا گیا

راولاکوٹ جشن عید میلاد النبی کا مرکزی جلوس سپلائی بازار سے نکالا گیا

راولاکوٹ:راولاکوٹ اور اس کے گردو نواح میں جشن عید میلاد النبی عقیدت و احترام اور مذہبی جوش و جذبے سے منایا گیا جلسے جلوس اور تقاریب کا انعقاد کیا گیا مختلف علاقوں سے جلوس مرکزی جلوس میں شامل هوئے مرکزی جلوس سپلائی بازار سے نکالا گیا جو مقررہ راستوں سے گذر کر احاطہ عدالت مسجد میں اختتام پذیر ھوا جلوس میں امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر خالد محمود مفتی عبدالخالق پروفیسر ڈاکٹراسلم ظفر پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس سابق وزیر حکومت طاہر انور پیرمحمد حسین قادری ایڈمنسٹریٹر میونسپل کارپوریشن ذاکر شیر افضل راولاکوٹ انجمن تاجران کے صدر عبدالنعیم خان ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جید علماء کرام نے نبی کریم کی سیرت طیبہ پر مفصل بیانات کیے خطاب کرتے ھوئے علماء کرام نے کہا کہ آج کا ایسا مبارک بابرکت دن ھے جس دن نبی آخر الزمان صلی اللہ علیہ وسلم کی صورت میں کائنات کو رب تعالی کی طرف سے ایسی نعمت عظمی’ ملی جس نعمت سے ھمیں تمام نعمتیں ملیں ھمیں قرآن ملا رمضان ملا سرکار مدینہ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمد سے قبل انسانیت راہ راست سے بھٹکی ھوئی تھی جہالت کا دور دورہ تھا عرب ایک دوسرے کے دشمن تھے ھر طرف نفرت ھی نفرت تھی

آقائے دوجہاں کی آمد سے ھی بھٹکی ھوئی انسانیت کو راہ ھدایت ملی اور جو دشمن تھے وہ آپس میں بھائی بھائی بن گئے نفرتوں کی جگہ محبتوں نے لے لی میلاد شریف کی محافل بنانے والوں پر اللہ اور اس کے پیارے رسول صلی اللہ علیہ وسلم راضی ھوتے ھیں اور اس کے صدقے محفل میں آنے والوں پر اللہ تعالی کا خصوصی فضل و کرم ھوتا ھے دربار رسالت مآب صلی اللہ علیہ وسلم میں ھدیہ نعت خوانی کی گئی اور شہر لبیک یا رسول اللّه کے نعروں سے گونج اٹھا کسی قسم کے نا خوشگوار واقعہ کے پیش نظر پولیس کی بھاری نفری تعینات کی گئی تھی شہر کو جھنڈیوں اور بینرز سے سجایا گیا تھا. ..

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback