40

باغ:ڈاکٹر قدسیہ بتول نے غیر قانونی طور پر قائم دو فلنگ سٹیشنز سیل کر دیے

باغ+کوٹلی:ڈائریکٹر انڈسٹریز چیف انسپکٹر ایکسپلوسیوڈاکٹر قدسیہ بتول کا ضلع باغ اور کوٹلی کا دورہ ۔ باغ کے دورہ کے دوران غیر قانونی طور پر قائم دو فلنگ سٹیشنز سیل کر دیے۔ محترمہ قدسیہ بتول نے باغ فلنگ سٹیشن ہاڑی گہل اور پی ایس او فلنگ سٹیشن بھونٹ چوک میں قائم دونوں فلنگ سٹیشنز سیل کردیے ۔


اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےڈائریکٹر انڈسٹریز چیف انسپکٹر ایکسپلوسیو(Explosives)ڈاکٹرمہ قدسیہ بتول نے کہاکہ ریاست بھر میں قائم غیر قانونی فلنگ سٹیشنز کو نوٹسز جاری کیے جارہے ہیں ۔ غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے فلنگ سٹیشنز نہ صرف قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب ہو رہے بلکہ ان سے انسانی زندگیوں کو بھی خطرہ لاحق ہوتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ غیر قانونی طور پر قائم کیے گئے تمام فلنگ سٹیشنز فوری بند کیے جارہے ہیں ۔
ڈائریکٹر انڈسٹریز ڈاکٹر قدسیہ بتول نے گزشتہ روز ضلع کوٹلی میں انڈسٹریل اسٹیٹ کا بھی دورہ کیا اور انڈسٹریل اسٹیٹ کے51پلاٹوں کا معائنہ کیااور پیدوار نان پراڈکٹیو یونٹس کو سیل کر دیا گیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محترمہ قدسیہ بتول نے کہاکہ سرماریہ کارآزادکشمیر میں انوسٹ کریں محکمہ ان کی بھرپور سپورٹ کریگا۔ انہوںنے کہا کہ وزیر صنعت محترمہ نورین عارف کے بروقت اقدامات کی وجہ سے آزاد کشمیر کی صنعت ترقی کی راہ پر گامزن ہے ۔انہوں نے کہاکہ ناپراڈکٹیو یونٹس کو ختم کرکے نئے یونٹس لگانا چاہتے ہیں تاکہ سرماریہ کاروں کےلئے مزید مواقعے پیداہوں اور ذرائع روزگار بھی بڑھیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback