33

عوام کے مطالبات کو آئندہ انتخا بات سے پہلے پورا کیا جا ئے گا,شا ہ غلا م قادر

عوام کے مطالبات کو آئندہ انتخا بات سے پہلے پورا کیا جا ئے گا,شا ہ غلا م قادر

نیلم :سپیکر آزاد کشمیر قا نون سا ز اسمبلی شا ہ غلا م قادر نے کہا ہے کہ کا ر کن آئندہ انتخا بات کے لئے محنت کر یں،انشا ء اللہ دو نوں حلقوں سے بھا ری اکثر یت سے کا میا بی حا صل کر یں گے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے گزشتہ چا ر سا لوں کے دوران اربوں کے فنڈز عوام کو سفر ی سہولیات فرا ہم کر نے کے لئے خرچ کئے ہیں،کا رکہ روڈ کی معیا ری تعمیر کو یقینی بنا یا جا ئے گا۔کر ونا وائر س کی دوسر ی لہر سے بچا ؤ کے لئے تمام احتیا طی تدا بیر پر سختی سے عمل پیرا ہو نے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ کا ر کہ کے عوام کے مطالبات کو آئندہ انتخا بات سے پہلے پورا کیا جا ئے گا۔ان خیا لا ت کا اظہا ر سپیکر آزاد کشمیر قا نون ساز اسمبلی شا ہ غلا م قادر نے اپنے دورے کے دو سر ے روز کا ر کہ میں عوا می وفود /کا ر کنان سے بات چیت کر تے ہو ئے کیا۔انہوں نے محکمہ شا ہرات کو کا ر کہ روڈ کی بروقت اور معیا ری تعمیر کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ جنگلا ت کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ عوام جنگلا ت کے تحفظ کو یقینی بنا کر اپنا اور اپنے بچو ں کا مستقبل محفوظ بنا ئیں۔حکو مت دور دراز اور دشوار علا قوں میں سفر ی سہولیات کے علا وہ صحت کی سہولیات کی فرا ہمی کے لئے ہر ممکن اقدا مات کر رہی ہے۔

سپیکر اسمبلی نے یو نین کو نسل نیلم کے مو ضع کا ر کہ کا تفصیلی دورہ کیا اور کا رکنوں کے مسا ئل سنے۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے پا س آزاد کشمیر کے آئندہ انتخا بات میں الیکٹیبلز کا بحران ہے۔پیپلز پا رٹی کے پاس محظ چندہ امیدوار الیکشن جیتنے کی پو زیشن میں ہیں۔پا کستان تحر یک انصاف نے مہنگا ئی کر کے عام آدمی کی زندگی مشکل بنا دی ہے،جس سے اس کی مقبولیت ختم ہو گئی ہے۔پیپلز پا رٹی کا سورج غروب ہو گیا ہے۔ انشا ء اللہ آئندہ انتخا بات میں با لتر تیب پا کستان اور آزاد کشمیر میں حکومت بنا ئیں گے۔دورے کے دوران سپیکر اسمبلی کے ہمراہ معاون خصوصی خواجہ بشیر احمد،عمران،مزمل با نڈے،تصور بٹ،چئیرمین زکواۃتحصیل شاردہ سید محمود حسین شا ہ،ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر خواجہ جا وید مقبول،آفیسر اطلا عات محمد حنیف،ایس ڈی او شا ہرات،رینج آفیسر،لیگی کا ر کنان کی کثیر تعداد مو جود رہی۔سپیکر اسمبلی شا ہ غلا م قادر نے کہا کہ تمام کا ر کنان پا رٹی کا اثا ثہ ہیں ان کو ان کا جا ئز حق دیا جا ئے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback