31

وزیرخارجہ کا وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کو تھپڑ

بول نیوز “میڈٰیا واچ”وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کوتھپڑ رسید کردیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری اعظم خان کے درمیان مبینہ تلخ کلامی ہوگئی،تلخ کلامی کے بعد وزیر خارجہ نے مبینہ طور پر اعظم خان کوتھپڑ جڑ دیا۔

ذرائع کے مطابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کے متمنی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم آفس کے باہر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکرٹری نے شاہ محمود قریشی کو اندر جانے سے روک دیا اورروکے جانے پر شاہ محمودقریشی اور اعظم خان میں تلخ کلامی ہوئی۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے میٹنگ میں ہونے کے باعث اعظم خان نے مبینہ طور پر وزیر خارجہ کو اندر جانے سے روکا جس پر وزیر خارجہ نے مشتعل ہو کر اعظم خان کو تھپڑ رسید کر دیا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ واقعہ وزیراعظم سیکریٹریٹ میں پیش آیا جبکہ تھپڑ رسید کر کہ وزیر خارجہ وزیر اعظم آفس میں داخل ہوئے اور وزیراعظم سے شکایت بھی کی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback