30

وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان نے ریاست کے چوتھے ستون صحافت سے محبت کا عملی ثبوت دیا ہے۔سجاد قیوم میر

مظفرآباد:صدر مرکزی ایوان صحافت سجاد قیوم میر نے کہا ہے کہ وزیراعظم آزادکشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان کی حکومت نے ریاستی میڈیاکی معاشی ترقی‘ آزادی اظہار رائے کیلئے بہترین اقدامات اٹھائے ہیں جو وزیراعظم راجہ محمد فاروق حیدر خان کا ریاست کے چوتھے ستون سے محبت کا عملی ثبوت ہے۔تحریک آزادی کشمیر کیلئے بھی وزیراعظم نے عملی اقدامات کئے ہیں۔باالخصوص پانچ اگست 2020کو مقبوضہ کشمیر کے فوجی محاصرے کو ایک سال مکمل ہونے پر ریاستی سطح پر بالخصوص دارالحکومت مظفرآباد میں جو پروگرامز کئے گئے اس کے تحریک آزادی پر مثبت اثرات مرتب ہونگے اور اس پار اپنے پیدائشی حق کیلئے بھارتی فوج سے نبرد آزماء ہمارے مظلوم بھائیوں کے حوصلے بلندہوئے اور ایک مثبت پیغام خونی لکیر کے پار گیا ہے۔ صحافتی حلقوں میں وزیراعظم کے اقدامات کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہاہے۔ مرکزی ایوان صحافت کی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت کا کام تیزی سے جاری ہے جو انشاء اللہ اپنی مقررہ مدت میں تکمیل کو پہنچے گااور سینٹرل پریس کلب کی پہلی سٹیٹ آف دی آرٹ عمارت نقشے پر سامنے آئے گی۔ دارالحکومت میں جرنلسٹس کالونی کو عملی شکل دینے کیلئے بھی حکومتی سطح پر بہتر اقدامات ہورہے ہیں۔بے گھر صحافیوں کو چھت میسر آئے گی۔ کورونا وائرس پھیلاؤ کو روکنے کیلئے کئے گئے لاک ڈاؤن کے دوران بھی حکومت کی طرف سے متاثر ہ صحافتی کمیونٹی کیلئے حکومت ک10ی طر ف سے پیکج دیاگیا۔ صحافتی کمیونٹی وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کے ان تمام اقدامات کو سراہتی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

thanks for your feedback